پٹنہ: بہار کے تقریبا نصف درجن اضلاع میں امن و امان کی صورتحال بگڑتی جارہی ہے، جب کہ ساسارام اور نالندہ میں حالات بے قابو ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بھی ایکشن میں نظر آئے۔ وزیر داخلہ نے بہار کے گورنر راجیندر وشواناتھ آرلیکر سے بات کر صورتحال کی جانکاری لی۔ امت شاہ نے گورنر سے کہا کہ جن اضلاع میں حالات خراب ہو رہے ہیں وہاں اضافی پولیس فورس تعینات کی جائے اور گورنر کو خود حالات پر نظر رکھنی چاہیے۔ وزیر داخلہ نے گورنر سے نگرانی کے لیے بھی کہا ہے۔
امت شاہ دو روزہ دورے پر: ملک کے وزیر داخلہ امت شاہ بہار کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ امیت شاہ کے دورہ کو لے کر سیاست شروع ہو گئی ہے۔ دراصل سمراٹ اشوک کے یوم پیدائش کے موقعے پر ساسارام میں پروگرام منعقد ہونا تھا، لیکن فرقہ وارانہ کشیدگی کی وجہ سے پروگرام کو منسوخ کرنا پڑا۔ امت شاہ کا ساسارام کا دورہ مناسب سیکورٹی کی کمی کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ۔ اس کے ساتھ ہی ایس ایس بی میں وزیر داخلہ امت شاہ کا پروگرام بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔
نوادہ میں مزید پولس فورس کا مطالبہ: واضح رہے کہ امت شاہ بہار کے دورے پر ہیں اور ریاست کے اندر لا اینڈ آرڈر کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔ کئی اضلاع میں فرقہ وارانہ کشیدگی اور تشدد جاری ہے۔ ساسارام میں ہونے والے ہوم منسٹر کے پروگرام کی منسوخی کے بعد آج نوادہ کے لیے اضافی پولیس فورس کی مانگ کی جارہی ہے۔ بی جے پی لیڈر نوادہ میں ہونے والے پروگرام کو لے کر بھی پریشان ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بہار کے گورنر سے امن و امان کی صورتحال پر بات چیت کی۔