ETV Bharat / bharat

بنگال میں صدر راج کا نفاذ نہیں ہوگا: امت شاہ

author img

By

Published : Nov 7, 2020, 1:20 PM IST

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ممتا بنرجی حکومت پر بدعنوانی کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے مغربی بنگال میں صدرراج کے نفاذ (آرٹیکل 356) کی بات مسترد کر دی ہے۔

بنگال میں صدار راج کا نفاذ نہیں ہوگا: امت شاہ

امت شاہ نے اپنے دو روزہ بنگال کے دورے کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال ریاست میں صدر راج قائم کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور کسی بھی ریاست میں صدر راج کے نفاذ کا انحصار گورنر کی رپورٹ پر ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنگال کی عوام ممتا حکومت کو 2021 کے اسمبلی انتخابات میں اکھاڑ پھینکے گی۔

امت شاہ نے کہا کہ بی جے پی مغربی بنگال کی 294 اسمبلی نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں دو تہائی اکثریت حاصل کرے گی، انہوں نے بی جے پی کے 200 سے زیادہ نشستیں جیتنے کا دعویٰ کیا۔

وزیر داخلہ نے اس پر اعتماد کا اظہار کیا کہ انتخابی کمیشن مغربی بنگال میں غیرجانبدار انتخابات کرائے گی، انہوں نے مغربی بنگال کی عوام سے 2021 کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ریاست اپنا کھویا ہوا وقار حاصل کر لے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.