ETV Bharat / bharat

امت شاہ نے ملک میں سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا - بیورو ہیڈ کوارٹر میں قومی سلامتی

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے پیر کو ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں ملک میں سیکورٹی کی صورتحال کا مکمل جائزہ لیا اور جموں و کشمیر میں دہشت گردی سے نمٹنے کے اقدامات اور کچھ دیگر حصوں میں نکسلی مسئلے سے نمٹنے کے طریقوں پر بھی میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا۔

امت شاہ نے ملک میں سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا

author img

By

Published : Oct 18, 2021, 10:54 PM IST

وزارت داخلہ کے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا گیا ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ نے انٹیلی جنس بیورو ہیڈ کوارٹر میں قومی سلامتی کی اسٹریٹجک کانفرنس کی صدارت کی۔ ایک اور ٹویٹ میں کہا گیا کہ میٹنگ میں، سبھی ڈائریکٹر جنرل آف پولیس اور نیم فوجی دستوں کے سربراہوں کے ساتھ مختلف داخلی سلامتی کے چیلنجز اور ان سے سختی سے نمٹنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا'۔

سہ پہر 3 بجے شروع ہونے والی یہ میٹنگ پانچ گھنٹے سے زائد جاری رہی اور اس میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال، مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلہ، انٹیلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر اروند کمار کے علاوہ مختلف ریاستوں کے ڈائریکٹر جنرل پولیس، انسپکٹر جنرل نے شرکت کی۔ پولیس، نیم فوجی دستوں کے سربراہان بھی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اس میٹنگ میں شامل ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر داخلہ نے ملک میں امن و امان، قومی اور داخلی سلامتی کی صورتحال کا جامع جائزہ لیا۔ میٹنگ میں سیکورٹی سے متعلق دیگر امور کے علاوہ جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ تشدد کے واقعات اور نکسل مسئلے پر بھی گہرائی سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

جموں و کشمیر میں پچھلے کچھ دنوں سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کے حملوں پر خاص طور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دہشت گردوں کی طرف سے وادی میں کام کرنے والے عام لوگوں بالخصوص مہاجر مزدوروں کو نشانہ بنانے کی وجہ سے حکومت اور سیکورٹی فورسز پر بہت زیادہ دباؤ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ سچا سودہ کے سربراہ رام رحیم سمیت 5 قصورواروں کو عمر قید

گزشتہ کچھ دنوں میں دہشت گردوں کے تشدد میں اب تک 11 شہری ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سے پانچ تارکین وطن ہیں۔ اس کے علاوہ سیکورٹی فورسز کے اہلکار بھی انکاؤنٹرز اور نشانہ بناکر کئے گئے حملوں میں شہید ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق میٹنگ میں دہشت گردی اور نکسلی واقعات سے سختی سے نمٹنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اسے مکمل طور پر نافذ کرنے کا بھی کہا گیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.