ETV Bharat / bharat

No Confidence Motion ہم نہ پاکستان سے چرچہ کریں گے اور نہ حرّیت سے بلکہ گھاٹی کے جوانوں سے کریں گے: امت شاہ - لوک سبھا میں امت شاہ کی تقریر

لوک سبھا میں تحریک عدم اعتماد پر بحث کے دوران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ پی ایم مودی حکومت نے کئی تاریخی فیصلے لیے اور خاندانی اور بدعنوانی سیاست کا خاتمہ کیا اس کے علاوہ ہمارے دور حکومت میں ہی جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی میں اڑسٹھ فیصد کمی واقع ہوئی ہے اور اب پتھربازی نہیں ہوتی ہے۔

amit-shah-in-lok-sabha-during-no-confidence-motion
لوک سبھا میں تحریک عدم اعتماد پر بحث کے دوران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ
author img

By

Published : Aug 9, 2023, 7:03 PM IST

Updated : Aug 9, 2023, 8:50 PM IST

لوک سبھا میں تحریک عدم اعتماد پر بحث کے دوران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ

نئی دہلی: لوک سبھا میں منی پور کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے لائے گئے عدم اعتماد کی تحریک پر بحث کے دوران وزیر داخلہ امت شاہ نے اپوزیشن پر سخت تنقید کی۔ امت شاہ نے کہا کہ یہ تحریک عدم اعتماد ملک میں اپوزیشن کا اصل چہرہ دکھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے خاندان پرستی اور بدعنوانی کو ہٹا کر ترقی کو ترجیح دی ہے۔ نہ تو عوام کو اس تحریک پر اعتماد ہے اور نہ ہی ایوان کو، کیونکہ وزیراعظم 24 گھنٹے میں 17 گھنٹے کام کرتے ہیں اور ہم دو تہائی اکثریت کے ساتھ لگاتار دو مرتبہ الیکشن جیت چکے ہیں۔

امت شاہ نے جموں و کشمیر کے حوالے سے بھی اپنی حکومت کی پیٹھ تھپتھپائی اور کہا کہ ہمارے دور اقتدار میں ہی کشمیر میں عسکریت پسندی میں 68 فیصد کمی واقعی ہے۔ یہی نہیں بلکہ وہاں پر فورسز کی اموات میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ اب وہاں کسی میں پتھراؤ کی ہمت نہیں ہے۔ امت شاہ نے مزید کہا کہ 2022 میں 1.8 کروڑ سیاح کشمیر پہنچے ہیں اور 33 سال بعد کشمیر میں سینما گھر دوبارہ کھلے ہیں۔ مودی نے کشمیر میں پنچائتی انتخابات بھی کامیابی سے کرائے ہیں۔

امت شاہ نے مزید کہا کہ بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ آپ کو پاکستان سے چرچہ کرنی چاہیے اور حریت اور جمعیت سے بھی چرچی کرنی چاہیے لیکن ہم ان میں سے کسی سے بھی چرچہ نہیں کریں گے اگر ہم چرچہ کریں گے تو اپنے گھاٹی کے جوانوں سے چرچہ کریں گے، کیونکہ وہ اپنے لوگ ہیں۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے مزید کہا کہ تحریک عدم کا مقصد صرف عوام میں کنفیوژن پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کانگریس کو کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے غریبی ہٹاؤ کا نعرہ دیا، لیکن غربت جوں کی توں رہی۔ لیکن مودی نے مسئلہ کو سمجھا کیونکہ انہوں نے غربت دیکھی تھی۔ پی ایم مودی نے 9 سالوں میں 11 کروڑ سے زیادہ خاندانوں کو بیت الخلا دیے۔ مودی نے ہر گھر جل یوجنا کے ذریعے 12 کروڑ سے زیادہ لوگوں کے گھروں تک پانی پہنچایا۔ اس دوران امت شاہ نے یہ بھی کہا کہ ہندوستانی سیاست میں تین ناسور ہیں - بدعنوانی، خاندان پرستی اور خوشامد۔ پی ایم مودی نے ان تمام ناسور کو ختم کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ لوک سبھا میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی نے عدم اعتماد کی تحریک پیش کی تھی۔ تحریک پر بحث منگل کو شروع ہوئی تھی اور بدھ کو بھی جاری رہی۔ دوسرے دن راہل گاندھی، اسمرتی ایرانی اور امت شاہ نے تحریک عدم اعتماد پر تقریریں کیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی 10 اگست کو شام 4 بجے جواب دیں گے۔ صبح جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی راہل گاندھی نے منی پور کے معاملے پر پی ایم مودی کو نشانہ بنایا۔ راہل نے کہا کہ منی پور میں بھارت ماتا کا قتل کیا گیا ہے، پی ایم منی پور نہیں گئے کیونکہ منی پور آپ کے لیے ہندوستان میں نہیں ہے۔ پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 11 اگست کو ختم ہو رہا ہے۔

Last Updated : Aug 9, 2023, 8:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.