ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی گزشتہ پیر کو تری پورہ کےدورے پر تھے اور اس درمیان ان کے قافلے پر حملہ کیا گیا۔ اس کے بعد ترنمول کانگریس کے طلبہ رہنماؤں پر حملہ کیا گیا جس میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔ آج تری پورہ میں زخمی طلبہ رہنماؤں کو کلکتہ لایا گیا اورانہیں ایس ایس کے ایم اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ آج ممتا بنرجی نے ایس ایس کے ایم اسپتال جاکر ان کی عیادت کی۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ 'ابھیشیک بنرجی کی زندگی تری پورہ میں خطرے میں ہے اور یہ سب امیت شاہ کے اشارے پر ہے'۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ 'جس طریقے سے ابھیشیک بنرجی کے قافلے پر حملہ کیا گیا اس سے ان کی زندگی کو نقصان پہنچ سکتا تھا'۔ انہوں نے کہا کہ 'بعد میں انتظامیہ نے انہیں بلٹ پروف گاڑی فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ 'اگر گاڑی کا شیشہ ٹوٹ جاتا تو ان کے سر کو نقصان پہنچ سکتا تھا اور یہ سب کچھ پولس کے سامنے ہوا ہے'۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ 'ابھیشیک بنرجی کو نقصان پہنچانے کے لیے طرح طرح کے منصوبے بنائے جارہے ہیں'۔ممتا بنرجی نے دعویٰ کیا کہ جب ابھیشیک بنرجی ہوائی جہاز میں کہیں جاتے ہیں تو ان کے ساتھ والی پانچ سیٹیں بک کر کے بدمعاشوں کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ میں کہہ رہی ہوں کہ ابھیشیک کی جان کو خطرہ ہے'۔
مزید پڑھیں: جنتر منتر معاملہ: قومی اقلیتی کمیشن کا ڈی سی پی کو نوٹس
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ 'تری پورہ میں بی جے پی کی شیطانی حکومت ہے ہمارے کارکنان کومارا پیٹا جارہاہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ زخمیوں کو 36 گھنٹے تک علاج فراہم نہیں کیا گیا ہے۔ یہ سب امیت شاہ کے اشارے پر ہوا ہے ۔تری پورہ کے وزیرا علیٰ میں اتنی ہمت نہیں ہے۔
یوا ین آئی