بزنس بلاسٹ پروگرام Business Blasters کے تحت دہلی کے سرکاری اسکولوں کے طلبا نے انتہائی قلیل قیمت میں وہیل چیئر بناکر حیران کردیا ہے۔ طلبا نے وزیر تعلیم منیش سسودیا Delhi Education Minister Manish Sisodia اور بزنس کے ماہرین کے سامنے اپنے ہاتھوں سے بنائے ہوئے وہیل چیئر کو پیش کیا۔
صرف 16 ہزار روپے میں تیار وہیل چیئر جو کہ بٹن دبانے سے چہار جانب حرکت کرسکتا ہے۔ اس تعلق سے طلبا نے بتایا کہ جو معذور افراد ہیں وہ صحیح سے پیڈل والے سائیکل نہیں چلاسکتے ہیں اس کو دھیان میں رکھ کر اس وہیل چیئر کو تیار کیا گیا ہے۔
اس موقع پر وزیر تعلیم منیش سسودیا اور ماہرین کاروباری طلبا کے اس کام کو دیکھ کر حیران رہ گئے کہ کم قیمت میں اتنا بہترین وہیل چیئر تیار کیا گیا ہے جو کہ عام طور پر مارکیٹ میں تقریباً 30 سے 50 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔
- مزید پڑھیں: Winter Holidays Announced in Schools Delhi: دہلی کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
واضح رہے کہ اسکولی طلبا 'موبلٹی ٹرانسفارمرز' کے توسط سے ایک عام وہیل چیئر کو موٹر والی چیئر میں بدلا ہے، جس میں دستی وہیل چیئر کی تمام خصوصیات موجود ہیں۔