ETV Bharat / bharat

گجرات میں بی ٹی پی اور ایم آئی ایم کے مابین اتحاد - اورنگ آباد کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل

گجرات میں اس مرتبہ بلدیاتی انتخابات کافی دلچسپ ہونے کا امکان ہے، اس بار بی جے پی کے گڑھ میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین بھی اپنی قسمت آزمانے میدان میں اترنے کی تیاری کر رہی ہے۔

گجرات میں بی ٹی پی اور ایم آئی ایم کے ما بین اتحاد

author img

By

Published : Jan 2, 2021, 12:50 PM IST

ریاست گجرات میں مجلس اتحادالمسلمین اور بھارتیہ ٹرائبل پارٹی کے مابین اتحاد ہو گیا ہے، اور یہ دونوں جماعتیں مشترکہ طور پر یہاں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گی۔

ایم آئی ایم نے گجرات میں انتخابی حکمت عملی تیار کرنے کے لیے اورنگ آباد کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل اور وارث پٹھان کو تین روزہ گجرات دورے پربھیجا ہے۔

دراصل گجرات میں گزشتہ 25 برسوں سے بی جے پی اقتدار میں ہے اور یہاں صرف دو پارٹیاں بی جے پی اور کانگریس ہی انتخابی میدان میں آمنے سامنے رہتی ہیں اور گجرات میں اب تک تیسری پارٹی کامیاب نہیں ہو سکی ہے، ایسے میں اب تیسرا محاز بنانے کے لیے ایم آئی ایم اور بی ٹی پی اتحاد سمیت عام آدمی پارٹی بھی میدان میں اترنے کی تیاری کر چکی ہے۔ جس آئندہ منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں چوطرفہ مقابلہ ہو سکتا۔

گجرات میں بی ٹی پی اور ایم آئی ایم کے ما بین اتحاد
گجرات میں بی ٹی پی اور ایم آئی ایم کے ما بین اتحاد

اسی سلسلے میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل اور وارث پٹھان تین روزہ گجرات کے دورے پر گزشتہ رات وڈودرا میں قیام کیا یہ دونوں رہنما آج بھروچ پہنچے گے اور بی ٹی پی کے رکن اسمبلی چھوٹووساوا سے ملاقات کریں گے، دونوں جماعتوں کےرہنماؤں کے مابین حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ اس کے بعد آیندہ کل وہ سورت پہنچ کرپارٹی کارکنان کے ساتھ ایک میٹنگ کریں گے۔

غور طلب ہے کہ الیکشن کمیشن نے گجرات بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں یہ انتخابات فروری میں منعقد ہونے کا امکان ہے، بلدیاتی انتخابات میں گجرات کے 31 ضلع پنچایتوں، 231 تحصیل پنچایتوں، چھ میونسپل کارپوریشنز اور 51 بلدیات کے لیے انتخابات ہونے والے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.