ETV Bharat / bharat

پرائمری اسکولوں میں اردو اساتذہ کی تقرری میں بے ضابطگی کا الزام - حکومتوں کی تنگ نظری

آل انڈیا اتحاد ملّت کونسل کے ضلع صدر محمد فرحت خان نے کہا ہے کہ 'ریاست میں اردو زبان کو ہندی کے بعد دوسرا درجہ حاصل ہے۔ کسی زمانے میں اردو تمام دفاتر کی لازمی زبان تھی۔ سازش کے تحت اردو کو رفتہ رفتہ کمزور کرنے کی کوشش ہوتی رہی ہے۔ اس کی وجہ کبھی حکومتوں کی تنگ نظری رہی تو کبھی مسلم معاشرے کی فراموشی اردو کے سمٹنے کی وجہ بنا۔'

urdu-teachers
urdu-teachers
author img

By

Published : Sep 2, 2021, 7:42 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں آل انڈیا اتحاد ملّت کونسل کے وفد نے آج ضلع کلیکٹریٹ پہنچ کر ایک میمورنڈم ضلع انتظامیہ کو پیش کیا۔ اس میں وفد کے نمائندوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائمری اسکولوں میں اردو اساتذہ کی تقرری میں بے ضابطگی سے کام کیا جا رہا ہے۔

urdu-teachers

آل انڈیا اتحاد ملّت کونسل کے قومی ترجمان ڈاکٹر نفیس خاں کی قیادت میں وفد نے حکومت اترپردیش سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائمری اسکولوں میں اردو اساتذہ کی تعیناتی ایسے اسکولوں میں کی جانی چاہیے، جہاں مسلم طلبا و طالبات کی تعداد زیادہ ہے جبکہ ایسے متعدد اسکول ہیں، جہاں مسلم طلبا یا اردو زبان میں درس حاصل کرنے والے طلبا کی تعداد پانچ فیصد سے بھی کم ہے۔

اردو اساتذہ کی تقرری میں بے ضابطگی سے یہ نقصان ہوا کہ جہاں اردو زبان کا درس حاصل کرنے والے طلبا ہیں وہاں اردو کے استاد نہیں ہیں اور جہاں اردو زبان سیکھنے میں طلبا کی کوئی دلچسپی نہیں ہے، وہاں اردو زبان کا درس دینے والے استاد کی تقرری کی گئی ہے۔ اس بےضابطگی سے مسلم طلبا اور اردو اساتذہ دونوں کو تعلیمی نقصان ہو رہا ہے۔

آل انڈیا اتحاد ملّت کونسل کے ضلع صدر محمد فرحت خان نے کہا ہے کہ ریاست میں اردو زبان کو ہندی کے بعد دوسرا درجہ حاصل ہے۔ کسی زمانے میں اردو تمام دفاتر کی لازمی زبان تھی۔ رفتہ رفتہ اردو کو سازش کے تحت کمزور کرنے کی کوشش ہوتی رہی ہے۔ اس کی وجہ کبھی حکومتوں کی تنگ نظری رہی تو کبھی مسلم معاشرے کی فراموشی اس کی وجہ بنا۔

مزیر پڑھیں:۔ اردو میڈیم اساتذہ کے لیے ورکشاپ کا آغاز

انہوں نے کہا کہ پرائمری اسکولوں کے علاوہ مختلف جونیئر اور ہائی اسکولوں میں بھی اردو مضمون کو طلبا انتخابی یا اختیاری مضمون کے طور پر بھی انتخاب کرتے ہیں، لہذا اردو زبان کے فروغ کی لیے مسلم طلبا کی اکثریت والے اسکولوں میں اردو استاد کی تقرری لازمی طور پر کی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.