چنڈی گڑھ: پنجاب کانگریس کے صدر امریندر سنگھ راجہ وڈنگ نے عام آدمی پارٹی حکومت کی جانب سے بھارتیہ جنتاپارٹی اور ان کے کچھ ایم ایل ایز کی خرید و فروخت کرنے اور انہیں 20 سے25 کروڑ روپے فی ایم ایل اے کی پیشکش کر کے خریدنے کے الزام کومضحکہ خیز قرار دیا۔Congress On AAP
وڈنگ نے آج یہاں کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بی جے پی ایسا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اس کی حریف پارٹیوں کے ایم ایل اے خرید کر حکومتوں کو غیر مستحکم کرنے کی تاریخ ہے، لیکن موجودہ معاملے میں آپ اپنی ناکامی سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کی کوشش کرتی نظر آرہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یا تو اآپ میں بغاوت کی آگ جل رہی ہے اور اس کے ایم ایل اے بہتر محسوس نہیں کررہے۔ ایسے میں پارٹی پہلے ہی ایسے کسی بھی قدم کو روکنے ے کی کوشش کر رہی ہے۔ آپ آئے دن ایسے الزامات لگاتی رہتی ہے۔ پہلے انہوں نے الزام لگایا تھا کہ بی جے پی دہلی میں ان کے ایم ایل اے کو خریدنے کی کوشش کر رہی ہے اور اب وہ پنجاب میں وہی کہانی دہرا رہی ہے۔ انہوں نے پارٹی سے کہا ہے کہ وہ ان ایم ایل اے کے ناموں کا انکشاف کرے جن سے رابطہ کیا جا رہا ہے اور جنہوں نے انہیں خریدنے کی کوشش کی ہے۔
یو این آئی