ETV Bharat / bharat

رام سنیہی گھاٹ کی مسجد پر بیان دے کر گھر گئے اویسی؟

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں جمعرات کو رام سنیہی گھاٹ کی مسجد پر بیان دے کر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی مسلسل گھرتے جارہے ہیں۔ اس بیان کو لیکر ان پر مقدمہ تو ہوہی چکا ہے۔ اب ان کے تمام سیاسی مخالفین ان پر حملہ آور ہو گئے ہیں۔ تمام سیاسی پارٹیاں رام سنیہی گھاٹ کی مسجد کی پیروی کے بارے میں بتارہی ہیں اور ان سے سوال کررہی ہیں۔

asad owaisi
اسد الدین اویسی
author img

By

Published : Sep 11, 2021, 6:03 PM IST

بی جے پی کی دریاباد نشست سے رکن اسمبلی ستیش شرما نے اویسی کے اس بیان کو فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو توڑنے والا بتایا اور کہا کہ وہ سماج کو گمراہ کررہے ہیں۔ وہیں سماجوادی پارٹی بھی اویسی کے دیے گیے بیان پر حملہ آور ہوگئی ہے اور کہا کہ اس مسجد کے لئے ہندو مسلمان سب نے کوشش کی۔

دیکھیں ویڈیو

سماجوادی پارٹی کے ضلع صدر حافظ ایاز نے کہا کہ جہاں تک مسلمانوں کی بات ہے۔ ان کے لئے اکھلیش یادو کافی ہیں۔ اویسی یہاں کے مسلمانوں کی فکر نہیں کریں۔

اویسی کے اس بیان پر بی ایس پی بھی پیچھے نہیں ہے۔ بی ایس پی کے رہنما طارق قدوائی نے کہا کہ بی ایس پی نے اس مسئلے کی انتظامیہ سے لیکر ہائی کورٹ تک لڑائی لڑی، جہاں تک اے آئی ایم آئی ایم کا سوال ہے جس وقت مسجد شہید ہوئی اویسی اور ان کی پارٹی کہاں تھی؟ اویسی تب آتے ہیں جب انتخابات ہوتے ہیں۔

وہیں یوتھ کانگریس کے ضلع صدر سکندر عباس نے بھی اس مسئلے پر اویسی کو آئینہ دکھایا اور ان کے بیان کو انتخابی پروپیگنڈہ قرار دیا۔

مزید پڑھیں:بارہ بنکی: اسدالدین اویسی کے خلاف کیس درج

واضح ہو کہ رام سنیہی گھاٹ تحصیل کے احاطے میں واقع مسجد کے معاملے میں تمام سیاسی اور سماجی تنظیموں نے اپنی اپنی سطح سے کوششیں کی تھیں، لیکن شاید اویسی اس سے باخبر نہیں تھے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ مخالفین کی تنقید کا شکار ہورہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.