آل انڈیا شطرنج فیڈریشن (اے آئی سی ایف) نے ایم پی ایل فاؤنڈیشن کے ساتھ اسپانسر شپ کا ایک تاریخی معاہدہ کیا ہے۔ انڈین نیشنل چمپئن شپ کے لیے اسپانسر شپ کے طور پر ایک کروڑ روپے ایم پی ایل خرچ کرے گا۔ معاہدہ کے مطابق اگلے پانچ سالوں کے لیے چیمپئن شپ کے بتدریج ہر سال 20 فیصد اضافی رقم مہیا کرائی گا۔
یہ معاہدہ بھارتی خواتین کے ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ میں سلور میڈل اور آن لائن شطرنج اولمپیاڈ کے لیے کانسہ کا تمغہ جیتنے کے فوری بعد عمل میں آیا ہے۔ ایم پی ایل انڈر 7 سے شروع ہونے والے تمام عمر کے فارمیٹس اور مختلف قومی چیمپئن شپ کے ٹائٹل اسپانسر ہوگا۔ یہ پہلی بار ہے کہ کسی کارپوریٹ اسپانسر نے اے آئی سی ایف کے ساتھ طویل مدتی معاہدہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں:۔ آئی پی ایل کی طرز پر انڈین چیس لیگ کرانے کا فیصلہ
نئی ٹیم نے اس سال جنوری کے بعد سے اے آئی سی ایف کی ذمہ داریاں سنبھالی ہے۔ بھارتی شطرنج فیڈریشن کے صدر ڈاکٹر سنجے کپور نے کہا کہ بھارتی خواتین ٹیم نے ورلڈ ٹیم شطرنج چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔ یہ بھارت میں شطرنج کا ایک نیا دور ہے اور کھیل کی بہتری کے لیے کام کرتے رہیں۔ بھارت کو شطرنج کھیلنے والے ممالک میں نمبر ون ملک بنانے کے لیے ہم پرعزم ہیں۔
اے آئی سی ایف کے سکریٹری بھرت سنگھ چوہان نے کہا کہ "مجھے یہ کہتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ آج ہمارے پاس ایسے لوگ ہیں جہوں نے اس کھیل کی ترقی اور فروغ کے لئے خود کو وقف کر دیا ہےاور یہ صرف آغاز ہے۔