ETV Bharat / bharat

علی گڑھ: وزیر اعظم آج مہیندر پرتاپ سنگھ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے

author img

By

Published : Sep 14, 2021, 8:19 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی آج راجہ مہندر پرتاپ سنگھ کے نام پر اے ایم یو کے قریب بننے والی نئی یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کو علی گڑھ کا دورہ کیا تاکہ ضلع کے لودھا علاقے میں منعقد ہونے والے وزیراعظم کے پروگرام کی تیاریوں کا جائزہ لیا جا سکے۔

وزیر اعظم
وزیر اعظم

علی گڑھ مسلم یونیور سٹی کا نام بدل کر راجہ مہیندر پرتاپ کے نام پر رکھنے کے لئے بی جے پی رہنماوں کے دیرینہ مطالبہ کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی آج راجہ مہیندر پرتاپ سنگھ کے نام پر اے ایم یو کے قریب ہی ایک نئی یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق وزیر اعظم مودی منگل کو علی گڑھ آئیں گے اور راجہ مہندر پرتاپ کے نام پر بننے والی یونیورسٹی کا بنیاد رکھیں گے۔

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کو علی گڑھ کا دورہ کیا تاکہ ضلع کے لودھا علاقے میں منعقد ہونے والے وزیر اعظم کے پروگرام کی تیاریوں کا جائزہ لیا جا سکے۔

سال 2014 میں بی جے پی کے چند مقامی رہنماؤں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا نام راجہ مہندر پرتاپ کے نام سے منسوب کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ان کی دلیل یہ تھی کہ راجہ نے اے ایم یو کے قیام کے لیے زمین عطیہ کی تھی۔

یہ معاملہ اس وقت منظر عام پر آیا جب اے ایم یو کے تحت سٹی اسکول کی 1.2 ہیکٹر اراضی کی لیز کی مدت ختم ہورہی تھی اور راجہ مہندر پرتاپ سنگھ کے قانونی وارث لیز کی مدت کی تجدید نہیں کرنا چاہتے تھے۔

اے ایم یو کے ترجمان نے کہا کہ اگرچہ یہ مسئلہ پچھلے سال بڑی حد تک حل ہوا تھا، جب اے ایم یو کے عہدیداروں نے سٹی اسکول کا نام راجہ مہندر کے نام پر رکھنے کی تجویز پیش کی تھی، لیکن اس معاملے میں کچھ تکنیکی رکاوٹوں کو دور کرنے کا کام ابھی بھی جاری ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج راجہ مہندر پرتاپ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ اتر پردیش ڈیفنس انڈسٹریل کوریڈور اور علی گڑھ میں راجہ مہندر پرتاپ سنگھ اسٹیٹ یونیورسٹی کے ماڈل کا بھی معائنہ کریں گے۔

اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے حال ہی میں کہا تھا کہ یونیورسٹی کا قیام راجہ مہندر پرتاپ سنگھ کے نام سے کیا جا رہا ہے تاکہ خطے میں ایک اسٹیٹ یونیورسٹی قائم کی جا سکے اور علی گڑھ ڈویژن کے تمام کالج اس یونیورسٹی سے منسلک ہوں گے۔

یہ یونیورسٹی علی گڑھ کی تحصیل کول کے لودھا اور موس پور کریم جرولی گاؤں کے 92 ایکڑ سے زیادہ رقبے میں تعمیر کی جائے گی۔ علی گڑھ ڈویژن کے 395 کالج اس سے منسلک ہوں گے۔

راجہ مہندر پرتاپ سنگھ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طالب علم تھے اور وہ بھارت کی پہلی عارضی حکومت کے صدر بھی تھے جو کابل میں 1 دسمبر 1915 میں قائم ہوئی تھی۔

راجہ مہیندر پرتاپ سنگھ جو مرسان شاہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ انہوں نے دسمبر 1914 میں علی گڑھ چھوڑ دیا اور تقریباً 33 سالوں تک جرمنی میں جلاوطنی کی زندگی گزاری۔

1947 میں آزادی کے بعد بھارت واپس آئے اور 1957 میں متھرا لوک سبھا سیٹ سے رکن اسمبلی بنے اور جن سنگھ کے اٹل بہاری باجپائی کو آزاد امیدوار کے طور پر شکست دی۔

ممتاز مورخ پروفیسر شان محمد نے بتایا کہ جاٹ برادری کے راجہ مہندر پرتاپ سنگھ بھارت کی آزادی کی جدوجہد کی نمایاں شخصیات میں سے ایک تھے۔ سیکولر اور جمہوری ملک کے لیے قیام کے لئے ان کی جد و جہد نے ان کا قد بلند کیا۔

ان میں سیکولرازم کا جذبہ مہاتما گاندھی اور جواہر لال نہرو کی ہی طرح تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.