ETV Bharat / bharat

Akhtarul Iman Stopped by Administration اخترالایمان کو فسادزدہ علاقوں کا دورہ کرنے سے روکا گیا

author img

By

Published : Apr 6, 2023, 4:21 PM IST

اے آئی ایم آئی ایم کے ریاستی صدر اخترالایمان کو بہار شریف کا دورہ کرنے سے انتظامیہ نے امن و امان کا حوالہ دے کر روک دیا۔ اس پر اخترالایمان نے الزام لگایا ہے کہ انہیں اور ان کے درجنوں کارکنان کو اس کڑی دھوپ میں روزہ کے باوجود روکا گیا۔ یہ ہمارے حقوق کی پامالی ہے۔

اخترالایمان کو فسادزدہ علاقوں کا دورہ کرنے سے روکا گیا

بہار شریف: بہار شریف میں ہوئے فرقہ وارانہ تشدد کے بعد انتظامیہ نے متاثر علاقوں کا دورہ کرنے سے اے آئی ایم آئی ایم کے ریاستی صدر اخترالایمان کو روک دیا ہے۔ آج بہار شریف کے دورہ کے لئے اخترالایمان اور ان کی پارٹی کے رہنماء بہار شریف پہنچے تھے۔ پولیس نے امن وقانون کا حوالہ دے کر انہیں روک دیا ہے۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ریاستی صدر و رکن اسمبلی اختر الایمان کو بہار شریف جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

اختر الایمان کو شہر سے باہر ہی روک دیا گیا۔ انہیں دو جگہوں پر روکا گیا ہے، اس سے پہلے ان کی گاڑی موڈا تالاب پر روکی گئی تھی۔ اس معاملے پر اختر الایمان نے بتایا کہ ان کی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے بات ہوئی تھی، اس کے باوجود ہمیں شہر کے باہر روک دیا گیا ہے۔ اخترالایمان نے اس دوران وزیراعلی نتیش کمار کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ انہیں اس لیے روکا گیا ہے کیونکہ انہیں سازش سے پردہ اٹھنے کا ڈر ہے۔ آخر ایک ایم ایل اے کو لوگوں سے کیوں نہیں ملنے دیا جارہاہے۔

اخترالایمان نے الزام لگایا ہے کہ انہیں اور ان کے درجنوں کارکنان کو چلچلاتی دھوپ میں گھنٹوں کھڑا رکھا گیا ہے، اس کڑی دھوپ میں روزہ کے باوجود ہمیں روکا گیا۔ یہ ہمارے حقوق کی پامالی ہے۔ انہوں نے اس دوران کہا کہ عظیم اتحاد کی حکومت میں اقلیتی طبقے کی جان ومال عزت وآبرو کی حفاظت نہیں ہے، جو ان لوگوں کی سازش ہے۔ اس سے بہار کے مسلمان بخوبی واقف ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Bihar Violence بہار شریف کا مدرسہ عزیزیہ تصاویر اور ویڈیو کے آئینے میں

پارٹی کے ترجمان اور یوتھ صدر عادل حسن نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ روزہ داروں کو کڑی دھوپ میں کھڑے کیے جانے کے خلاف نتیش کمار کے انتظامی افسران کے خلاف وزیر اعلیٰ اور جے ڈی یو کی افطار پارٹیوں میں احتجاج کریں۔ بہار شریف میں معاشی طور پر مسلمانوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے اور دوسری طرف افطار پارٹی دی جاتی ہے۔ نتیش حکومت کو چاہئے کہ متاثرین کو جلد از جلد معاوضہ دے۔ انہوں نے کہاکہ ان کی افطار پارٹیوں کا بھی بائیکاٹ کیا جائے۔ غیرت مند مسلمان کبھی بھی ان کی افطار پارٹی میں نہیں جائےگا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.