ETV Bharat / bharat

اقتدار حاصل ہونے پر بجلی پانی مفت، سماج وادی پنشن میں اضافہ: اکھلیش

author img

By

Published : Oct 13, 2021, 11:00 PM IST

وجئے یاترا کے دوران کرارا قصبے میں منعقد عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ یوگی حکومت نے بندیل کھنڈ کے ڈیفنس کوریڈور کا اعلان کرکے بندیلی باشندوں کو بھی دھوکہ دیا ہے۔ اس لئے آنے والے اسمبلی انتخاب میں بندیل کھنڈ کی عوام یوگی حکومت کو سخت سبق سکھائیں گے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش یادو
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش یادو

سماجو ادی پارٹی(ایس پی) کے سربراہ اکھلیش یاد نے کہا کہ اترپردیش میں حکومت بننے پر پانی بجلی مفت میں فراہم کی جائےگی جبکہ سماج وادی پنشن کو بڑھا کر تین گنا کیا جائےگا۔

وجئے یاترا کے دوران کرارا قصبے میں منعقد عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ یوگی حکومت نے بندیل کھنڈ کے ڈیفنس کاریڈور کا اعلان کر کے بندیلی باشندوں کو بھی دھوکہ دیا ہے۔ اس لئے آنے والے اسمبلی انتخاب میں بندیل کھنڈ کی عوام یوگی حکومت کو سخت سبق سکھائیں گے۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ کام نہ کرنے والی اور بڑے شہروں و اسکیمات کا نام تبدیل کرنے والی بی جے پی حکومت سے سبھی کو محتاط رہنا ہوگا۔ مہنگائی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بندیل کھنڈ میں سرسوں کی ریکارڈ پیداوار ہوتی ہے لیکن جب سے بی جے پی حکومت میں آئی ہے تو یہاں کے لوگ سرسوں کے تیل کو ترس گئے ہیں۔ انہوں نے یوپی میں سب سے پہلے ہمیر پور سے نامیاتی کھیتی کا آغاز کیا تھا۔ آج مختلف خطوں میں یہ کھیتی اپنی پہچان بنائے ہوئے ہے۔

سابق وزیر اعلی نے صاف کہا کہ ایس پی چھوٹی چھوٹی پارٹیوں کو ملا کر آنے والے اسمبلی انتخابات میں الیکشن لڑے گی۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ 'چلم جیوی' حکومت بول اور بلڈوزر سےبہت ہراساں کرتی ہے۔ اس لیے آنےوالے اسمبلی انتخابات میں آپ لوگ ووٹوں کا ایسا بلڈوزر چلائیں جس سےدونوں ہی منہدم ہوجائیں۔ یہ وجئے رتھ تب تک چلتا رہے گا جب تک بی جے پی حکومت کا ریاست سے خاتمہ نہیں ہوجائےگا۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے ہوائی جہاز و ائیر پورٹ سب فروخت کردئیے ہیں۔ ڈائل 100خدمات کا نام بدل کر ڈائل 112کردیا ہے۔ یہی نہیں کسانوں نے مطالبہ کیا تو بی جے پی وزیر نے کسانوں کو کچل کا مارڈالا۔ کوئی کاروائی نہیں کی گئی ہے۔ بندیل کھنڈ کا کسان صرف ایک فصل کاٹ پارہا ہے۔ 'انا رواج'ختم کرنے کے نام پر اربوں روپے نکال لیے گئے ہیں لیکن مسائل کم ہونے کےبجائے بڑھتے جارہے ہیں۔
ایس پی سربراہ نے کہا کہ اگر حکومت اقتدار میں آئی تو نوجوانوں، کسانوں، طالب علموں کے مسائل کا خاتمہ ہوگا۔ اجوالا اسکیم سے ملے گیس چولہے گیس کی مہنگائی کی وجہ سے جوں کا توں رکھے ہیں ان کی افادیت مکمل طور سے ختم ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: دس برس تک احتجاج کرنا پڑا تو کریں گے: راکیش ٹکیت

اس موقع پر ضلع میں ٹکٹ کے سبھی دعویدار سابق وزیر اعلی کو اپنا چہرہ دکھانے کے لئے بے تاب رہے۔ آج پارٹی کےسینئر رہنماؤں کے ساتھ اکھلیش یادو نے انتخاب سے متعلق تبادلہ خیال بھی کیا۔ اس موقع پر جیتیندر مشرا، آر بی پال سمیت کئی رہنما موجود ہے۔
یو این آئی

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.