ETV Bharat / bharat

اکبرالدین اویسی نے کہا: پارٹی کو الزامات کی پرواہ نہیں

اکبرالدین اویسی نے بہار کے نو منتخب پانچوں اراکین اسمبلی سے ملاقات کی، اس دوران اکبرالدین اویسی نے کہا کہ ان کی پارٹی کو مسلم ووٹوں کے الزامات کی کوئی پرواہ نہیں ہے اور وہ یقینی طور پر دوسری ریاستوں میں اپنی پارٹی کی بنیاد کو مضبوط کریں گے۔

الزام لگتے ہیں لگتے رہیں گے پرواہ نہیں ہے: اکبرالدین

author img

By

Published : Nov 15, 2020, 1:45 PM IST

بہار اسمبلی انتخابات میں پانچ نشستوں پر کامیابی کے بعد رکن اسمبلی اسدالدین اویسی کی پارٹی کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، اسدالدین اویسی کے چھوٹے بھائی اکبر الدین اویسی نے کہا کہ بہار میں مجلس کی کامیابی بھارت کی سیاست میں ایک نئی تاریخ لکھے گی اور دنیا دیکھے گی کہ ایم آئی ایم پورے بھارت میں اپنا جھنڈا لہرائے گی۔

الزام لگتے ہیں لگتے رہیں گے پرواہ نہیں ہے: اکبرالدین

خیال رہے کہ بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد جہاں تمام اراکین اسمبلی پٹنہ پہنچ چکے ہیں اور وہ حکومت سازی کے عمل مصروف ہیں، تو اسی درمیان اے آئی ایم آئی ایم نے اپنے تمام پانچوں اراکین اسمبلی کو حیدرآباد مدعو کیا ہے، ذرائع کے مطابق اویسی نے پارٹی اراکین اسمبلی کے ٹوٹنے کے خوف سے یہ کام کیا ہے۔

جمعہ کے روز اکبرالدین اویسی نے بہار کے نو منتخب پانچوں اراکین اسمبلی سے ملاقات کی، اس دوران جونیئر اویسی نے کہا کہ ان کی پارٹی کو مسلم ووٹوں کی تقسیم کے الزامات کی کوئی پرواہ نہیں ہے اور وہ یقینی طور پر دوسری ریاستوں میں اپنی پارٹی کی بنیاد مضبوط کریں گے۔

اکبرالدین اویسی نے حیدرآباد میں منعقد ایک پروگرام میں کہا 'دوست اور دشمن کی پہچان کرو، اپنے پیاروں اور غیروں کو پہچان لو، اور یہ کہتے ہوئے کہ، حالات چیخ کر چلا کر کہہ رہے ہیں ایک مرکز ایک محاذ پر متحد ہو جاؤ۔

چھوٹے اویسی مزید کہتے ہیں 'اپنے آپ کو پہچان لو، تہمت، الزام لگتے رہے ہیں، ہمیں اس کی پرواہ نہیں ہے، بہار کی کامیابی بھارت کی سیاست میں ایک نئی تاریخ لکھے گی اور دنیا دیکھے گی کہ مجلس پورے بھارت میں اپنا پرچم لہرائے گی، ہم ستر برسوں سے نظرانداز لوگوں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.