ETV Bharat / bharat

Air India Aircraft Deal  ایئر انڈیا کا ایئربس اور بوئنگ سے 540 طیارے خریدنے کا تاریخی معاہدہ - ٹاٹا کی ملکیت والی ایئر انڈیا

ٹاٹا کی ملکیت والی ایئر انڈیا نے منگل کو یورپی طیارہ ساز کمپنی ایئربس سے 250 جبکہ امریکی ایئر ویز کمپنی بوئنگ سے بھی 220 طیارہ خریدنے کا معاہدہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بھی مزید 70 طیارے خریدے جائیں گے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ سول ایوی ایشن کی تاریخ کا سب سے بڑا معاہدہ ہے۔ ایئر انڈیا 27 جنوری 2022 سے پرائیویٹ ہو چکا ہے، اسے ٹاٹا نے 18,000 کروڑ روپے میں لیا تھا۔

ایئر انڈیا کا ایئر بس اور بوئنگ سے 470 طیارے خریدنے کا معاہدہ

author img

By

Published : Feb 14, 2023, 9:31 PM IST

Updated : Feb 14, 2023, 10:58 PM IST

نئی دہلی: حکومت سے ٹاٹا گروپ کے کنٹرول میں آنے والی ایئر انڈیا نے اپنے بیڑے کی توسیع کی سمت میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے منگل کو یورپی طیارہ ساز کمپنی ایئربس سے 250 طیاروں کی خریداری کے معاہدے کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ امریکی ایئر ویز کمپنی بوئنگ سے بھی 220 طیارہ خریدے گی۔ اس کے علاوہ بھی مزید 70 طیارے خریدے جائیں گے۔ بوئنگ سے خریدے جانے والے 220 طیاروں میں سے 190 737 میکس نارو باڈی جیٹ طیارے ہوں گے۔ 20 طیارے 787 وائیڈ باڈی جیٹ اور 10 777xs طیارے ہوں گے۔ حالانکہ ان احکامات میں تبدیلیاں ہوسکتی ہیں۔

ایک ویڈیو کانفرنس کے ذریعے معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے، ٹاٹا سنز کے چیئرمین نٹراجن چندر شیکھرن نے کہا کہ ہم ایئر انڈیا کو ایک عالمی معیار کی ایئر لائن بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور اس کے لیے بڑے پیمانے پر تبدیلی کا عمل شروع کر رہے ہیں۔ ٹاٹا گروپ کے چیئرمین این چندر شیکرن نے کہا- 'ڈیل میں 40 وائیڈ باڈی A350 طیارے اور 210 تنگ باڈی سنگل آئل A320 Neos طیارے شامل ہیں۔ یہ دنیا کا اب تک کا سب سے بڑا ایوی ایشن ڈیل ہے۔ اس کا اعلان ایئر انڈیا-ایئر بس شراکت داری کے آغاز کے پروگرام میں کیا گیا۔ اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور رتن ٹاٹا بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم نریندر مودی اور فرانس کے صدر ایمانوئل میکخواں، شہری ہوا بازی کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا اور ٹاٹا ٹرسٹ کے سربراہ رتن ٹاٹا بھی اس پروگرام میں شامل تھے۔ چندر شیکھرن نے کہا کہ ایئر انڈیا نے ایئر بس کے ساتھ 250 طیاروں کا معاہدہ کیا ہے۔ یہ ایئربس کے ساتھ سب سے بڑے سودے میں سے ایک ہے۔ اس موقع پر مودی نے ٹاٹا گروپ اور ایئربس کواس معاہدے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہندوستان اور فرانس کے درمیان قریبی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور اس میں ہندوستان کے ہوا بازی کے شعبے کی کامیابی اور خواہشات کی بھی عکاسی ہوتی ہے۔

  • Glad to speak with @POTUS @JoeBiden. Excellent discussion to review the ongoing and new initiatives to further deepen India-US Comprehensive and Global Partnership. We welcome the landmark @airindiain-@Boeing agreement which will help create new opportunities in both countries.

    — Narendra Modi (@narendramodi) February 14, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان کا شہری ہوا بازی کا شعبہ ہندوستان کی ترقی کے سفر کا ایک اٹوٹ حصہ ہے۔ ہماری قومی انفراسٹرکچر پالیسی میں شہری ہوا بازی کا شعبہ ایک اہم پہلو ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں گزشتہ آٹھ برسوں میں ہوائی اڈوں کی تعداد 74 سے بڑھ کر 147 ہو گئی ہے۔ اڑان اسکیم نے دور دراز علاقوں میں بھی ہوائی خدمات کو وسعت دی ہے اور لوگوں کی معاشی اور سماجی ترقی کو فروغ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی ہندوستان دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ایوی ایشن مارکیٹ ہوگا اور ہندوستان کو 15 برسوں میں دو ہزار سے زیادہ طیاروں کی ضرورت ہوگی۔

مودی نے کہا کہ ہندوستان کے 'میک ان انڈیا میک فار دی ورلڈ' کی سوچ سے ہندوستان میں ایوی ایشن مینوفیکچرنگ انڈسٹری میں نئے امکانات ابھر رہے ہیں۔ انہوں نے ہندوستان اور فرانس کے تعلقات کے بارے میں کہا کہ ہند-بحرالکاہل خطے میں امن کا معاملہ ہو یا خوراک کی حفاظت اور صحت کی سلامتی کا معاملہ، دونوں ملک ایک ساتھ بامعنی تعاون کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Air India To Launch New Flights ایئر انڈیا کی ممبئی سے نیویارک، پیرس، فرینکفرٹ کے لئے نئی پروازیں

وہیں اس موقع پر میکخواں نے کہا کہ ان کا ملک ہندوستان کو بہترین دستیاب ٹیکنالوجی فراہم کرنے کا گہرا عزم رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ ظاہر کرتا ہے کہ ایئربس اور اس کے پارٹنرزہندوستان کے ساتھ مزید کاروبار کرنے کے لئے پرجوش ہیں جن میں طیارہ انجن بنانے والی کمپنی فرانسیسی کمپنی سرفان بھی شامل ہے۔ انہوں نے اس معاہدے کو دونوں ممالک کے تعلقات میں سنگ میل قرار دیا۔ ایئربس کے سربراہ گیلوم فیوری نے کہا کہ یہ بھارت ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے، یہ ہندوستان میں شہری ہوا بازی کے شعبے کی ترقی کو ظاہر کرتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ٹاٹا گروپ اس وقت ایئر انڈیا کے علاوہ وستارا اور ایئر ایشیا کا آپریشن بھی کررہا ہے۔ یہ اپنے پورے ایئر لائن کے کاروبار کو ایک مربوط شکل دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔

اس ڈیل کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ امریکہ بھارت کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کی امید رکھتا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن کا یہ بیان ایئر انڈیا اور بوئنگ کے درمیان معاہدے کے بعد آیا ہے۔ بائیڈن کا حوالہ دیتے ہوئے، وائٹ ہاؤس نے کہا، "یہ خریداری 44 امریکی ریاستوں میں 10 لاکھ سے زیادہ امریکی ملازمتوں کو سپورٹ کرے گی۔ یہ اعلان امریکہ بھارت اقتصادی شراکت داری کی مضبوطی کو بھی ظاہر کرتا ہے۔"

  • This is one of the biggest export deals to India in decades and a huge win for the UK's aerospace sector.

    With wings from Broughton and engines from Derby, this deal will support jobs around the country and help deliver one of our five priorities – growing the economy. https://t.co/Zs0Qqf37Yr

    — Rishi Sunak (@RishiSunak) February 14, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے بھی اس معاہدے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا- 'برطانیہ کو بھی اس معاہدے سے فائدہ ہوگا۔ برطانوی کمپنی رولز رائس ایئربس طیارے کے انجن تیار کرتی ہے۔ Rolls-Royce ہوائی جہاز کے انجن بنانے والی دنیا کی دوسری بڑی کمپنی ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ سول ایوی ایشن کی تاریخ کا سب سے بڑا معاہدہ ہوگا۔ ایئر انڈیا 27 جنوری 2022 سے پرائیویٹ ہو چکا ہے، اسے ٹاٹا نے 18,000 کروڑ روپے میں لیا تھا۔

Last Updated : Feb 14, 2023, 10:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.