احمدآباد: گجرات اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بی جے پی، کانگریس اور عام آدمی پارٹی انتخابی مہم میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں گجرات میں پہلی بار آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے بھی اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے اور اس کے لئے ایم آئی ایم نے احمد آباد میں اسمبلی انتخابات کی پانچ سیٹوں پر انتخابات لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ AIMIM announced to contest elections on five seats of Ahmedabad
اس تعلق سے ایم آئی ایم گجرات کے ترجمان دانش قریشی نے کہا کہ مجلس پوری طاقت کے ساتھ گجرات کے اسمبلی انتخابات میں حصہ لے گی، جس کے لئے پارٹی کے ریاستی صدر صابر کابلی والا نے احمدآباد کی پانچ سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے، جس میں جمال پور، دریا پور باپونگر، ویجل پور اور دانی لمڈا سیٹوں پر پارٹی اپنے امیدواروں کو اتارے گی اور پوری طاقت و تیاری کے ساتھ گجرات میں الیکشن لڑے گی۔
مزید پڑھیں:۔ Gujarat Assembly Polls 2022: اسدالدین اویسی 14 اپریل کو گجرات کا دورہ کرینگے
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 26 سالوں سے ریاست میں سیکولرازم کے نام پر فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کی جاری ہے اور گزشتہ چوبیس سالوں سے ریاست میں بی جے پی کا اقتدار ہے اور اپوزیشن میں کانگریس ہے۔ تاہم اقتدار اور اپوزشن میں کائی بڑا فرق نہیں ہے۔گزشتہ چھ سالوں سے جن لوگوں نے ان پارٹیوں کو قبول نہیں کیا ہے، وہ اب ایم آئی ایم کا ساتھ دیں گے اور ہم گجرات کے مختلف اضلاع کی سیٹوں پر الیکشن لڑیں گے اور جلد ہی دوسری سیٹوں کے نام کا بھی اعلان کیا جاے گا۔ تمام مقامات پر مضبوط امیدوار کو اتاریں گے اور الیکشن میں اچھی سیٹیں جیتنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔