اے آئی ایم آئی ایم کے قومی صدر اسد الدین اویسی ہفتہ کو بھیواڑی کے تپوکڑا میں پارٹی دفتر کا افتتاح کرنے پہنچے۔ اے آئی ایم اآئی ایم کے ریاستی صدر جمیل خان نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ ملک میں گورننس اور انتظامیہ نام کی کوئی چیز نہیں رہ گئی ہے، راجستھان میں آنے والے اسمبلی انتخابات میں پارٹی اپنے امیدواروں کو مضبوطی سے میدان میں اتارے گی۔ اس بار پارٹی کے ارکان راجستھان اسمبلی میں بھاری اکثریت کے ساتھ بیٹھے گے۔ تمام طبقات کا خیال رکھتے ہوئے گڈ گورننس کی بنیاد رکھی جائے گی-
بھرت پور کے گھاٹمیکا گاؤں میں جمیل اور نصیر کو بھرت پور میں مبینہ طور پر گئو رکشکوں کے ذریعہ زندہ جلانے کے لئے ہریانہ اور راجستھان حکومتوں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے انہوں نے ان پر ملزمین کو گرفتار نہ کرنے کا الزام عائد کیا اور یہ بھی کہا کہ بی جے پی ان مبینہ گئو رکشک دہشت گردوں کی حمایت کر رہی ہے۔ ملک کے لیے یہ اچھی بات نہیں ہے، ہندوستان سب کا ہے اور ہر ایک کو آئین میں رہنے کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے خلاف مقدمہ درج ہوتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ کوئی اسے زندہ جلا دے گا یا مار ڈالے گا اگر ایسا ہے تو پھر قانون کا کیا مطلب، قانون کو ختم کر دو اور ان لوگوں کا راج چلنے دو۔
اویسی نے کہا کہ وہ کل مارے گئے دونوں نوجوانوں کے گھر جائیں گے اور اہل خانہ کو انصاف دلانے کے لیے آخری سانس تک لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر راجستھان حکومت کی انتظامیہ چاہتی تو ان دونوں نوجوانوں کو بچایا جا سکتا تھا، لیکن انتظامیہ نے کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی۔ جس کے نتیجے میں دونوں نوجوان ہریانہ میں زندہ جل گئے۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر میں نام آنے کے بعد راجستھان اور ہریانہ کی حکومت کو انہیں گرفتار کر کے تفتیش کرنی چاہیے تھی۔ ناصر کے بھائی اسرائیل نے اس حوالے سے پولیس کو بھی آگاہ کیا تھا لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ راجستھان سے جب دونوں نوجوانوں کو اغوا کیا گیا تو انتظامیہ کو اطلاع دی گئی، انتظامیہ بالکل بھی سنجیدہ نہیں تھی۔ ان کی آمد کی وجہ سے ماحول کشیدہ ہونے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ میرا پروگرام پہلے ہی طے تھا اور انہوں نے پوچھا کہ جب وزیراعلیٰ وہاں جا سکتے ہیں تو میں کیوں نہیں جا سکتا۔ شرپسندوں کو اس طرح قانون ہاتھ میں لینے دیا جائے تو عدالتیں بند کر دی جائیں اور تھانوں کو تالے لگا دئیے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: Junaid Nashir killing زندہ جلائے گئے ناصر اور جنید سپرد خاک
اس کے بعد اویسی نے موجود کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ آنے والے وقت میں راجستھان میں اپنی پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے پارٹی کے امیدواروں کو زیادہ سے زیادہ ووٹوں سے کامیاب کرائیں اور انہیں اسمبلی میں بھیجیں تاکہ منتخب نمائندے اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھا سکیں۔ حکومت کے کانوں تک اآپ کی بات پہنچا سکیں اور اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کے انصاف کی بات کر سکیں۔ نواب کی داھنی میں دفتر کا افتتاح کرنے کے بعد اسد الدین اویسی تقریباً آدھے گھنٹے کے بعد الور کے لیے روانہ ہو گئے۔