ETV Bharat / bharat

Bihar, Bengal Violence بنگال۔بہار میں تشدد ہو رہا ہے، وہاں کی حکومتیں کیا کر رہی ہیں؟: اویسی - بہار اور مغربی بنگال میں تشدد

اے آئی ایم آئی ایم کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے بہار اور مغربی بنگال میں تشدد کے واقعات کی مذمت کی۔ اویسی نے سوال کیا کہ چاہے وہ مغربی بنگال کی حکومت ہو ہے یا بہار کی حکومت، یا پھر کرناٹک میں ادریس پاشا کی ماب لینچنگ؟ حکومتیں کیا کر رہی تھی؟

اویسی
اویسی
author img

By

Published : Apr 4, 2023, 5:22 PM IST

نئی دہلی: اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی نے منگل کو بہار اور مغربی بنگال دونوں حکومتوں کو ریاستوں میں تشدد کے بار بار ہونے والے واقعات کے لئے ذمہ دار ٹھہرایا۔ آتشزنی کو روکنے میں ریاستوں کی مسلسل ناکامی پر تنقید کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ جب بھی کسی ریاست میں تشدد ہوتا ہے تو اس کی ذمہ داری ریاستی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

اے این آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ جب بھی کسی ریاست میں تشدد ہوتا ہے تو اس کی ذمہ داری ریاستی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ اویسی نے کہا، 'بہار شریف میں مدرسہ عزیزیہ کو آگ لگائی گئی، مسلمانوں کی دکانوں کو نشانہ بنایا گیا- اس کے پیچھے سازش ہے۔ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کو معلوم تھا کہ نالندہ ایک حساس ضلع ہے، پھر بھی وہاں بدامنی تھی۔

  • Whenever there is violence in a State the responsibility for it falls on the State govt. Madrasa Azizia in Biharsharif was set ablaze, and shops of Muslim targeted - there's planning behind it. Bihar CM Nitish Kumar knew Nalanda is a sensitive district yet there was disturbance… pic.twitter.com/6NwMPsOe47

    — ANI (@ANI) April 4, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

نتیش کمار اور تیجسوی یادو پر ریاست کے مسلمانوں میں 'خوف' پیدا کرنے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا، 'انہیں کوئی افسوس نہیں ہے، انہوں نے کل ایک افطار میں بھی شرکت کی تھی۔ وزیر اعلی نتیش اور تیجسوی ریاست کے مسلمانوں میں خوف پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ اے آئی ایم آئی ایم کے رکن پارلیمان نے کہا کہ کچھ بھی ہو، ریاستی حکومت ہمیشہ اس کی ذمہ دار ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا، 'یہ ریاستی حکومتوں کی ناکامی ہے، چاہے وہ مغربی بنگال کی حکومت ہو یا بہار کی حکومت، یا کرناٹک میں ادریس پاشا کی ہجومی تشدد کا واقعہ ہو۔ حکومت کیا کر رہی تھی؟'

  • It's the failure of the state governments, whether it is the West Bengal govt or the Bihar govt, or whether it is the mob lynching of Idrees Pasha in Karnataka. What was the govt doing?: AIMIM MP Asaduddin Owaisi pic.twitter.com/Af6WPHlF4v

تشدد کی مذمت کرتے ہوئے اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کی قیادت پر سوال اٹھاتے ہوئے اسد الدین اویسی نے کہا، 'ایک شخص جو برسوں سے وزیر اعلیٰ ہے اس واقعہ کو روک نہیں سکتا۔ میں نتیش کمار اور آر جے ڈی حکومت کے رویے کی مذمت کرتا ہوں کہ وہ اس مدرسہ کو جلانے اور مسجد پر حملے کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں۔ اس کے علاوہ بہار میں مسلمانوں کی املاک کو نشانہ بنایا گیا اور جلایا گیا۔'

یہ بھی پڑھیں: Bihar Violence اے آئی ایم آئی ایم نے بہار میں ہوئے حالیہ فرقہ وارانہ تشدد پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.