اس تعلق سے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین گجرات کے ترجمان دانش قریشی نے کہا کہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی 15 اگست کے قریب گجرات کا دورہ کریں گے اور احمدآباد میں ایم آئی ایم کی جانب سے ہونے والے اجتماعی جلسے سے خطاب کریں گے جس کے لیے پارٹی کی جانب سے تیاریاں شروع کی جا چکی ہیں۔
کورونا وائرس کی گائیڈ لائن کے مطابق پروگرام کو منعقد کیا جائے گا، جس کے لیے پولس سے اجازت بھی مانگی گئی ہے۔ اگر پولس اجازت دے دیتی ہے تو اسدالدین اویسی احمدآباد آئیں گے اور مجلس کے کارکنان کو 2022 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے تعلق سے رہنمائی کریں گے۔
مزید پڑھیں:
آر ایس ایس کا دماغ صفر، مسلمانوں سے نفرت 100 فیصد: اویسی
واضح رہے کہ اس سے قبل اسدالدین اویسی نے گجرات میں ہوئے بلدیاتی سے قبل گجرات کے مختلف شہروں کا دورہ کیا تھا اور انتخابی جلسے سے خطاب بھی کیا تھا جس کے سبب بلدیاتی انتخابات میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کو کافی اچھے نتائج ملے اور اب لاکھوں لوگوں مجلس کا دامن تھام لیا۔ ایسے میں اب دیکھنا یہ ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کے گڑھ میں اسدالدین اویسی کا یہ دورہ کیسا رہتا ہے؟