ETV Bharat / bharat

احمدآباد کا سابرمتی آشرم جنگ آزادی کا اہم مرکز - گاندھی جی

گاندھی جی کے یوم پیدائش کے موقع پر گجرات کے ٹوریزم منسٹر پرنیش مودی نے کہا کہ ہر انسان گاندھی جی کو خراج تحسین پیش کر رہا ہے اور ملک میں آزادی کا امرت مہوتسو منایا جا رہا ہے اس لیے ہم نے بھی گاندھی آشرم میں آکر گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Sabarmati Ashram
احمدآباد کا سابرمتی آشرم
author img

By

Published : Oct 3, 2021, 2:36 PM IST

پورا ملک آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے. 2 اکتوبر ،گاندھی جینتی کے موقع پر احمدآباد کے سابرمتی آشرم میں بھی بڑے ہی شاندار طریقے سے گاندھی جی کو یاد کر آزادی کا امرت مہوتسو منایا گیا۔

احمدآباد کا سابرمتی آشرم

گاندھی جی کی جنوبی افریقہ سے واپسی کے بعد بھارت کا پہلا آشرم 25 مئی 1915 کو احمدآباد کے کوچرب علاقے میں قائم کیا گیا تھا، لیکن اسے 17 جون 1917 کو سابرمتی ندی کے کنارے منتقل کر دیا گیا تھا۔ جو آج سابرمتی آشرم کے نام سے مشہور ہے۔

یہ آشرم بھارت کی تحریک آزادی کے اہم مراکز میں سے ایک تھا، اس لیے یہ آشرم 'ستیہ گرہ آشرم' کہلاتا ہے، اسی آشرم سے گاندھی جی نے 12 مارچ 1930 کو 241 کلومیٹر لمبی ڈانڈی مارچ کا آغاز کیا تھا۔ 12 مارچ 1930 کو گاندھی جی نے حلف لیا تھا کہ جب تک بھارت کو آزادی نہیں ملتی اس وقت آشرم میں واپس نہیں آؤں گا گرچہ 15 اگست 1947 کو بھارت کو آزادی ملی اور جنوری 1948 میں ناتھو رام گوڈسے نے گاندھی جی کو گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔

گاندھی جی کے یوم پیدائش کے موقع پر گجرات کے ٹوریزم منسٹر پرنیش مودی نے کہا کہ ہر انسان گاندھی جی کو خراج تحسین پیش کر رہا ہے جبکہ ملک میں آزادی کا امرت مہوتسو منایا جا رہا ہے، اس لیے ہم نے بھی گاندھی آشرم میں آکر گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

گاندھی جینتی کے موقع پر گاندھی آشرم میں ایک الگ ہی رونق دیکھنے کو ملی۔ گاندھی جی کی یادوں کو تازہ کرنے کے لئے گاندھی آشرم میں بڑی تعداد میں لوگ آئے۔

اس سلسلے میں سفر وراثت پروگرام کے آرگنائزر گل معین کھوکھر نے کہا کہ گاندھی آشرم گجرات کی تاریخی وراثت میں سے ایک ہے۔ 1917 میں 22 لوگوں کے ساتھ گاندھی آشرم کی شروعات کی گئی تھی لیکن آہستہ آہستہ یہ آشرم ملک کی آزادی کا مرکز بن گیا اور آج ہم یہاں ان یادوں کو تازہ کرنے کے لئے حاضر ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ Sabarmati Ashram: آزادی کی جدوجہد کا اہم مرکز سابرمتی آشرم

واضح رہے کہ سابرمتی آشرم میں گاندھی اسمرتی میوزیم کافی مشہور ہے، جسے گاندھی جی کی موت کے بعد ان کی یاد کو برقرار رکھنے کے لئے قائم کیا گیا تھا۔

10 مئی 1963 کو جواہر لال نہرو نے گاندھی آشرم میں موجود 'ہردے کنج' کے قریب گاندھی اسمرتی میوزیم کا افتتاح کیا تھا، اس میوزیم میں گاندھی جی کے خطوط تصاویر اور دیگر دستاویزات رکھے گئے ہیں۔

ینگ انڈیا، نوجوان اور ہریجن سیوک کے ساتھ اس وقت شائع ہونے والے گاندھی کے 400 سے زائد مضامین کی اصل کاپیاں، بچپن سے لے کر موت تک کی تصاویر کا مجموعہ اور بھارت کو بیرون ممالک کے دوروں کے دوران دیئے گئے تقاریر کے 100مجموعے رکھے گئے ہیں۔

اس موقع پر مؤرخ گریش گپتا نے کہا کہ یہ وہی زمین ہے جہاں سے گاندھی جی چلے تھے، ہمیں فخر محسوس ہوتا ہے کہ آج ہم یہاں چل ریے ہیں اور گاندھی جی کو یاد کر ریے ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ احمدآباد شہر کا سفر تب تک ادھورا رہتا ہے جب تک سابرمتی آشرم کا دورہ نہ کیا جائے کیونکہ اس آشرم میں پوری دنیا سے لوگ سیر کرنے آتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.