ETV Bharat / bharat

فرشتہ بن کر سامنے آئے بہار کے ڈاکٹر ندیم جیلانی

منگل کے روز دہلی سے دوحہ جانے والی فلائٹ میں ایک مسافر بے ہوش ہو گیا اور اس کے منہ سے جھاگ نکلنے لگی۔ تب بہار کے ضلع دربھنگہ سے تعلق رکھنے والے ایک ڈاکٹر نے اس مسافر کی جان بچائی جس کے بعد دوحہ میں انہیں جہاز کے عملے کی جانب سے سٹینڈنگ اوویشن دیا گیا۔

Dr. Nadeem Jilani of Bihar came forward as an angel
فرشتہ بن کر سامنے آئے بہار کے ڈاکٹر ندیم جیلانی
author img

By

Published : Nov 6, 2021, 5:19 PM IST

Updated : Nov 6, 2021, 5:28 PM IST

منگل کے روز دہلی دوحہ پرواز کے ایک گھنٹے کے بعد ڈاکٹر ندیم جیلانی الرٹ ہو گئے جب یہ اعلان ہوا کہ کیا فلائٹ میں کوئی ڈاکٹر ہے۔

ایک مسافر بیت الخلا میں بیہوش ہو گیا تھا اور وہ فرش پر لیٹ گیا تھا۔ اس کے منہ سے جھاگ نکل رہی تھی۔ جس کے بعد عملے نے یہ اعلان کیا۔

جیلانی، جو علی گڑھ میں اپنے بڑے بھائی کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد قطر واپس آرہے تھے، نے فوری طور پر اپنی شناخت بتائی اور مسافر کو بچانے کے لیے بنیادی لائف سپورٹ فراہم کی۔

اس کار خیر کے لیے عملے کے ارکان نے ایک منفرد انداز میں ماہر اطفال ندیم جیلانی کا شکریہ ادا کیا - پہلے انہیں بزنس کلاس میں اپ گریڈ کیا، پھر گلیارے کے دونوں طرف قطار میں کھڑے ہو کر دوحہ میں اترتے ہی انہیں "اسٹینڈنگ اوویشن" دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

برطانیہ میں مظاہروں کے دوران 8 پولیس اہلکار زخمی، 12 گرفتار

ڈاکٹر جیلانی نے ٹائمز آف انڈیا کو بتایا کہ ایک ایئر ہوسٹس مجھے لے کر وہاں گئی۔ میں نے دیکھا کہ ایک مسافر بے ہوش ہو کر زمین پر پڑا تھا۔ اس کا آدھا جسم ابھی بھی بیت الخلا کے اندر تھا۔ وہ سانس نہیں لے پا رہا تھا۔ منہ پر جھاگ لگی ہوئی تھی۔ میں نے فوراً سی پی آر شروع کیا اور تقریباً 30 سیکنڈ کے بعد کراہتے ہوئے اس نے آنکھیں کھولیں۔

ڈاکٹر، جو اصل میں بہار کے دربھنگہ سے تعلق رکھتے ہیں، نے عملے سے دماغ اور دل کو خون کی سپلائی بڑھانے کے لیے مریض کی ٹانگیں اٹھانے کو کہا۔ آہستہ آہستہ اس نے حرکت کرنا شروع کر دیا۔ ہم نے اسے ایک میٹھا مشروب دیا۔ میرے ہینڈ بیگ میں ہمیشہ سٹیتھوسکوپ اور بی پی ریکارڈر ہوتا ہے۔ اس کا بی پی، جو شروع میں ریکارڈ نہیں کیا جا سکتا تھا، 15-20 منٹ میں نارمل ہو گیا۔ اس نے بات کرنا شروع کیا اور اپنی شناخت حیدرآباد کے سنتوش کے طور پر بتائی۔ وہ فی الحال دوحہ میں کام کر رہا ہے۔ میں اسے دیکھتا رہا اور خوش تھا کہ پرواز کے اترنے تک وہ چل سکتا تھا۔ یہ کافی اطمینان بخش احساس تھا۔

وستارا کے ایک ترجمان نے کہا کہ مسافر بیت الخلا استعمال کرنے کی کوشش میں بے ہوش ہو گیا۔ مسافروں میں سے ایک فوراً آگے آیا اور اس نے زندگی بچائی۔ ضرورت مند مسافر کی کیبن کریو نے اچھی طرح دیکھ بھال کی اور جو کچھ ڈاکٹر نے مشورہ دیا وہ فراہم کیا۔ مسافر دوحہ میں لینڈنگ کے بعد بحفاظت اترنے میں کامیاب رہا۔ عملے نے کہا کہ ہم ڈاکٹر کے بے حد مشکور ہیں۔ رات 8 بجے دہلی سے اڑان بھرنے والی فلائٹ کی ایئر ہوسٹس ایشوریہ نے سفر کے دوران بھی ڈیوٹی پر رہنے پر ڈاکٹر کا شکریہ ادا کیا۔

ڈاکٹر جیلانی نے کہا کہ جب انہوں نے فلائٹ سے اترنا شروع کیا تو انہوں نے مجھے پہلے جانے کو کہا۔ ایکزٹ گیٹ پر دونوں طرف فلائٹ اٹنڈنٹ نے کھڑے ہو کر سٹینڈنگ اوویشن دیا گیا۔

Last Updated : Nov 6, 2021, 5:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.