ناگپور میں پولیس نے بدھ کے روز بھارت میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہری کو سوشل میڈیا پر طالبان عسکریت پسندوں کی پیروی کے الزام میں حراست میں لے لیا۔
اس شخص کی شناخت نور محمد کے نام سے ہوئی ہے جو 2010 سے ناگپور میں رہائش پذیر ہے۔ اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو اسکین کرنے پر پولیس نے پایا کہ وہ دہشت گرد تنظیم کے عسکریت پسندوں کو فالو کررہا ہے اور ان کے ساتھ اس کے کچھ تعلقات ہونے کا امکان ہے۔
پولیس کے مطابق اس کے جسم پر گولیوں کے زخم بھی ہیں۔ اس سلسلہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے اور معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔