ETV Bharat / bharat

Affidavit of Yashwant Shinde آر ایس ایس کے دہشتگردانہ معاملات کی آزادانہ طور پر جانچ کی جائے، پاپولر فرنٹ آف انڈیا - آر ایس ایس کی دہشتگردانہ کارروائی

پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے قومی جنرل سیکرٹری انیس احمد کا کہنا ہے کہ مکہ مسجد بم دھماکہ، اجمیر درگاہ بم دھماکہ، مالیگاؤں بم دھماکہ وغیرہ میں آر ایس ایس کے کئی رہنماوں کے نام شامل ہیں، جنہیں چارج شیٹ میں بھی ردرج کیا گیا تھا، تاہم 2014 میں بی جے پی کی حکومت میں آنے کے بعد ایجنسیوں کے ذریعہ ان کیسز کو کمزور کیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 7, 2022, 9:12 AM IST

بنگلورو: ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے قومی جنرل سیکرٹری انیس احمد نے آر ایس ایس کے کارکن یشونت شندے کے بم دھماکہ والے اقرار نامے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس کی دہشت گردی کارروائیوں کے متعلق حقائق عام تھے لیکن یشونت شندے کے کورٹ میں حلف نامہ داخل کرنے سے یہ بات عیاں ہوگئی ہے کہ آر ایس ایس کے کارکنان چاہتے ہیں کہ اس طرح کی کارروائیوں کی جانکاری عوام تک پہنچے۔

انہوں نے کہا کہ مکہ مسجد بم دھماکہ، اجمیر درگاہ بم دھماکہ، مالیگاؤں بم دھماکہ وغیرہ میں آر ایس ایس کے کئی رہنماوں کے نام شامل ہیں، جنہیں چارج شیٹ میں بھی ردرج کیا گیا تھا، تاہم 2014 میں بی جے پی کی حکومت میں آنے کے بعد ایجنسیوں کے ذریعہ ان کیسز کو کمزور کیا گیا۔ اس سلسلے میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ مذکورہ ایفیڈیوڈ کے متعلق ایک آزاد جوڈیشیل انکوائری کی جائے اور آر ایس ایس کے دہشت گردانہ معاملات کے حقائق دنیا کے سامنے لائے جائیں۔

مزید پڑھیں:۔ The Government Can Ban PFI: حکومت پی ایف آئی پر پابندی عائد کر سکتی ہے

واضح رہے کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کا ایک کارکن یشونت شندے نے حال ہی میں ناندیڑ کی عدالت میں ایک حلف نامہ داخل کیا ہے، جس میں کہا کہ ملک بھر میں بم دھماکے کرنے والا آر ایس ایس ہے۔ حلف نامے کے مطابق راکیش دھواڈے نامی شخص اسے ٹریننگ کے مقام پر لاتا تھا اور واپس لے جاتا تھا۔ یہ وہی دھواڈے تھا جسے مالیگاؤں بم دھماکہ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ حلف نامے کے مطابق درخواست گزار نے کئی بار ناندیڑ جا کر ہمانشو پانسے کو سمجھانے کی کوشش کی کہ دھماکوں میں ملوث ہونے سے باز رہے، کیونکہ اس کا مقصد بی جے پی کی انتخابات میں کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے سنگھ پریوار کی سازش تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.