ETV Bharat / bharat

ایئرو انڈیا 2021: خود کفیل بھارت کی طاقت کا مظاہرہ آسمانوں میں

author img

By

Published : Feb 3, 2021, 11:22 AM IST

Updated : Feb 3, 2021, 1:21 PM IST

کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں 13 واں 'ایئرو انڈیا شو 2021' کا آغاز ہوچکا ہے۔ یہ شو تین فروری سے پانچ فروری تک جاری رہے گا۔ اس تقریب کا مقصد سرمایہ کاروں کو ایئرو اسپیس اور دفاعی صنعتوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دینا ہے۔ گھریلو ہوا بازی کی صنعت کو فروغ دینے کے علاوہ ایئرانڈیا، میک ان انڈیا کو بھی فروغ دے گا۔

ایئرو انڈیا 2021: خود کفیل بھارت کی طاقت آسمان میں نظر آئے گی

ایئرو انڈیا کی تقریب ہوا بازی صنعت کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔آج سے بنگلورو کے ایلہنکا ائیر فورس اسٹیشن پر اس کی شروعات ہوگی۔اس نمائش میں ناظرین کی خاصا توجہ 'سوریہ کرن ' طیارہ اور 'سارنگ' ہیلی کاپڑ پر مبذول ہوگی۔ساؤتھ ڈکوٹا میں ایلورتھ ائیر فورس اڈے کی 28 ویں بامب ونگ کا بی 1 لانسر' فلائی بائے' پیش کرے گا۔

عہدیداروں نے بتایا کہ اس تقریب میں 601 کمپنیاں حصہ لیں گی، جن میں 523 بھارتی اور 78 غیر ملکی کمپنی شامل ہیں۔اس میں 14 ممالک کے نمائندے حصہ لیں گے۔

ایئرو انڈیا 2021: خود کفیل بھارت کی طاقت کا مظاہرہ آسمانوں میں

اس پانچ روزہ تقریب میں بڑے پیمانے پر ایئرواسپیس اور دفاعی صنعتوں کی تجارتی نمائش دیکھنے کو ملے گی۔ ایئرو اسپیس صنعتوں میں عالمی رہنماؤں اور بڑے سرمایہ کاروں کے علاوہ اس نمائش میں پوری دنیا کے تھنک ٹینکوں کی حصہ داری بھی نظر آئے گی۔

ایئرواسپیس نمائش کے دوران وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، ایئرفورس کے اعلی افسران اور ہندوستان ایئروناٹکس لمیٹیڈ(ایچ اے ایل) کے اعلی افسران کی موجودگی میں آج معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔ یہ تیجس جنگی طیارہ کی خرید سے متعلق 48 ہزار کروڑ روپئے کا معاہدہ ہے۔حکومت بھارتی فضائیہ کے لیے سرکاری ہندوستان ایئروناٹکس لمیٹیڈ سے 83 تیجس جنگی طیارے خریدنے کی پہل کررہی ہے۔ یہ اب تک کا سب سے بڑا دیسی دفاعی خریداری کا معاہدہ ہوگا۔

وہیں کورونا وبا کے تناظر میں ایئرو انڈیا تقریب دیکھنے آئے ناظرین کے لیے سخت ہدایات بھی جاری کیے گئے ہیں۔اس کے تحت آر ٹی پی سی آر کووڈ جانچ کرانی ہوگی اور لازمی ہے کہ جانچ رپورٹ منفی آئے۔یہ جانچ کی رپورٹ 31 جنوری یا اس کے بعد کی ہونی چاہیے۔کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر طیاروں کی نمائش کے مقام پر ایک دن میں صرف تین ہزار ناظرین کو ہی شرکت کرنے کی اجازت ہوگی۔

تین دنوں کے اس تیاری میں 18 ڈی سی پی، تمام زون کے ایس پی، متعدد اعلی افسران سمیت کل 5000 پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔بنگلوروں کے پولیس کمشنر کمل پنت نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ ایلہنکا ائیر فورس اسٹیشن کے مین گیٹ کے سامنے 1500 سے زائد پولیس اہلکار کو تعینات کیا گیا ہے۔

سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے تحت ایلہانکا علاقے میں ڈرون کیمرے ، پیراشوٹ، مائکرو لائٹس ، چھوٹے طیارے ، غبارے ، ہوائی گاڑیاں ، روبوٹک آٹوموبائل پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ پتنگ اور کبوتر نہ اڑانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بی بی ایم پی نے آس پاس کے علاقے میں گوشت کی فروخت پر 15 دن کے لئے پابندی عائد کردی ہے

بھارت کی جانب سے دفاعی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) اپنی جدید دفاعی ٹیکنالوجی اور سسٹمز کی نمائش کرے گی۔ رافیل ایڈوانس ڈیفنس سسٹم کے کارپوریٹ ریجنل ڈائریکٹر ایلی ہیفٹس نے کہا " ہم دیسی مصنوعات، انفارمیشن ٹرانسفر اور عالمی صنعتی تعاون کو فروغ دینے کے لئے حکومت ہند کی 'میک ان انڈیا' پالیسی اور 'خود کفیل بھارت مشن' کی حمایت کریں گے۔

بھارت میں ایئرو اسپیس اینڈ ڈیفنس کے انڈسٹری لیڈ اور ڈائریکٹر روی کرن پوتھوکچی نے کہا کہ بھارت میں ایئرواسپیس اور دفاعی شعبہ میں تبدیلی آرہی ہے، کیونکہ یہاں کی حکومت بڑے پیمانے پر جدید کاری اور خودکفیل بننے کی کوشش کر رہی ہے۔

اس کے علاوہ امریکی سفارتخانے کی جانب سے ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈان ہیفلن کی سربراہی میں امریکہ کا ایک وفد ایئرو انڈیا میں شرکت کرے گا۔

معروف امریکی دفاعی کمپنیاں ایئرو انڈیا 2021 میں بھی حصہ لے رہی ہیں، جن میں ایرو اسپیس کوالٹی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ایل ایل سی، ایئر بورن ، بوئنگ ، آئی ای ایچ کارپوریشن ، جی ای ایوی ایشن ، جنرل ایٹمکس، ہائ ٹیک ٹیک امپورٹ ایکسپورٹ کارپوریشن ، ایل 3 ہیرس ، لاورسب انڈیا ، لاک ہیڈ مارٹن جیسی کمپنیاں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم کی سربراہی میں کابینہ کی کمیٹی برائے سکیورٹی امور (سی سی ایس) نے 13 جنوری کو گھریلو دفاعی خریداری کے تحت تقریبا 48،000 کروڑ روپئے کی لاگت سے 83 تیجس طیاروں کی خریداری کی منظوری دی تھی۔ اس میں 73 ہلکے جنگی طیارے (ایل سی اے) تیجس ایم کے 1 اے ہوائی جہاز اور 10 تیجس ایم کے 1 تربیتی ہوائی جہاز شامل ہیں۔

خود کفیل بھارت کے تحت تیجس ایم کے 1 اے کی ڈیزان بھارت میں کی گئی ہے۔یہ

اس سے قبل وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے منگل کے روز بنگلورو میں ایک نئے مینوفیکچرنگ پلانٹ کا افتتاح کیا، جس سے تیجس کو تیار کرنے کی رفتار میں تیزی آئیگی۔اس موقع پر سنگھ نے کہا کہ تیجس جنگی طیارے کی خرید سے بھارت فضائیہ کی صلاحیتوں میں کافی اضافہ ہوگا۔

Last Updated : Feb 3, 2021, 1:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.