ETV Bharat / jammu-and-kashmir

یہاں کی سیاسی جماعتوں نے نوجوانوں کا خون بہانے کے سوا کچھ نہیں کیا: آزاد امیدوار محمد اکبر صوفی - Mohd Akbar Sofi Interview - MOHD AKBAR SOFI INTERVIEW

جموں و کشمیر کے اسمبلی انتخابات میں ضلع پلوامہ کے آرہل علاقے سے تعلق رکھنے والے محمد اکبر صوفی آزاد امیدوار کی حیثیت سے اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کی۔

آزاد امیدوار محمد اکبر صوفی
آزاد امیدوار محمد اکبر صوفی (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 8, 2024, 5:42 PM IST

Updated : Sep 8, 2024, 7:51 PM IST

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں اسمبلی انتخابات کو لے کر کافی گہما گہمی کا ماحول ہے۔ امیدوار ووٹروں کو لبھانے کے لیے طرح طرح کے وعدے کر رہے ہیں۔ وہیں سیاسی جماعتوں کی جانب سے منشور بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں ایک سے بڑھ ایک سہولیات عوام کو دینے کی بات کی گئی ہے۔

آزاد امیدوار محمد اکبر صوفی سے خصوصی گفتگو (ETV Bharat)

اسمبلی انتخابات میں جہاں کئی سیاسی جماعتوں کے لیڈران حصہ لے رہے ہے وہیں اس بار آزاد امیدواروں کی ایک اچھی تعداد بھی ان انتخابات میں حصہ لے رہی ہے۔ وہیں اگر ہم حلقہ پلوامہ کی بات کریں تو یہاں سے 12 امیدوار میدان میں ہیں جن میں سے سات آزاد امیدوار ہیں جو اپنے قسمت پہلی مرتبہ آزمائیں گے۔ ان آزاد امیدواروں میں ضلع پلوامہ کے آرہل علاقے سے تعلق رکھنے والے محمد اکبر صوفی بھی شامل ہیں جو اسمبلی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں ایموشنل سیاست کا سہارا لیا جا رہا ہے: پی ڈی پی امیدوار
اسمبلی انتخابات میں کامیابی پر عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہوگی: الطاف ملک

اس سلسلے میں انہوں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کی سیاسی جماعتوں نے پیلٹ گن اور خون خرابے کے سوا کچھ نہیں دیا، وہ نوجوانوں کو کیا روزگار دیں گی۔ انہوں نے کہا حلقہ پلوامہ کو آج تک سیاسی جماعتوں کی جانب سے نظر انداز کیا گیا جب کہ یہاں ترقی کا کوئی نام ونشان نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'آج تک یہاں کی سیاسی پارٹیوں نے جتنے بھی وعدے کیے ہیں وہ سب سراب ثابت ہوئے ہیں۔ دنیا سیاروں پر بستیاں بسانے کا منصوبہ بنا رہی ہے اور یہاں آج بھی بجلی کی باتیں ہو رہی ہیں۔' اسی کے ساتھ انہوں نے دیگر موضوعات پر بھی اظہار خیال کیا۔

مزید پڑھیں: سریندر سنگھ چنی کا روڈ شو، عوام سے ووٹ دینے کی اپیل

Last Updated : Sep 8, 2024, 7:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.