ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں میں راج ناتھ سنگھ نے کہا، پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے لوگ بھارت کا حصہ بن جائیں، ہم انہیں… - Defence Minister Rajnath Singh - DEFENCE MINISTER RAJNATH SINGH

jammu Kashmir Assembly Elections: جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں انتخابی تشہیر کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔ اسی بیچ جموں میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ 'پی او کے کے لوگ ہندوستان کا حصہ بن جائیں، ہم آپ کو اپنا سمجھتے ہیں جب کہ پاکستان آپ کو غیر ملکی سمجھتا ہے۔'

جموں میں راج ناتھ سنگھ کا انتخابی ریلی سے خطاب
جموں میں راج ناتھ سنگھ کا انتخابی ریلی سے خطاب (IANS)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 8, 2024, 5:31 PM IST

Updated : Sep 8, 2024, 7:51 PM IST

جموں: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اتوار کو جموں میں انتخابی ریلی کے دوران پاکستانی مقبوضہ کشمیر (پی او کے) کے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہندوستان آئیں اور اس کا حصہ بنیں۔ انہوں نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے باشندوں سے کہا کہ ہم آپ کو اپنا سمجھتے ہیں جب کہ پاکستان آپ کو غیر ملکی سمجھتا ہے۔

وزیر دفاع نے یہ باتیں رامبن اسمبلی حلقہ میں بی جے پی امیدوار راکیش سنگھ ٹھاکر کی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ آرٹیکل 370 کو بحال کرنے کے انتخابی وعدے پر نیشنل کانفرنس-کانگریس اتحاد کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک بی جے پی موجود ہے، یہ ناممکن ہے۔

اگست 2019 میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر کی سکیورٹی صورت حال میں تبدیلی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب یہاں کے نوجوانوں کے پاس پستول اور بندوق کے بجائے لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر ہیں۔

مزید پڑھیں: جموں کا ہندو بی جے پی کو ووٹ نہیں دے گا: فاروق عبداللہ - JK Assembly Polls

وزیر دفاع نے کہا کہ ہمیں ریاست میں اگلی حکومت بنانے کے لیے بی جے پی کا ساتھ دینا چاہیے تاکہ یہاں کے لوگوں کی بڑے پیمانے پر ترقی ممکن ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ اتنی ترقی ہوگی کہ پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے لوگ کہیں گے کہ ہم پاکستان میں نہیں رہنا چاہتے، ہم بھارت چلے جائیں گے۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان کے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل نے حلف نامہ داخل کرتے ہوئے کہا کہ پی او کے ایک غیر ملکی سرزمین ہے۔

سنگھ نے کہا کہ میں پی او کے کے لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستان آپ کو غیر ملکی سمجھتا ہے لیکن ہندوستان کے لوگ آپ کو ایسا نہیں مانتے۔ ہم آپ لوگوں کو اپنا سمجھتے ہیں۔ اس لیے آئیں اور ہندوستان کا حصہ بنیں۔

یہ بھی پڑھیں: اشتعال انگیز تقریر پر نیشنل کانفرنس کے ایک ورکر کے خلاف کارروائی - Assembly Election 2024

Last Updated : Sep 8, 2024, 7:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.