ETV Bharat / bharat

Dhami on Abduction of Sikh Girl in Pakistan پاکستان میں سکھ لڑکی کو اغوا کرکے اس سے شادی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے

ایڈوکیٹ ہرجیندر سنگھ دھامی نے کہا کہ سکھ ٹیچر دینا کور کے اغوا اور ان سے شادی کے حالیہ واقعہ نے سکھ برادری میں شدید غم و غصہ پیدا کیا ہے۔ یہ واقعہ مذہبی اقدار کے سراسر خلاف ہے اور فرقہ وارانہ سوچ کو ہوا دینے والا یہ عمل حکومت پاکستان کے لیے بھی ایک بڑا سوال ہے۔ Abduction of Sikh girl in Pakistan

پاکستان میں سکھ لڑکی کو اغوا کرکے اس سے شادی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے

author img

By

Published : Aug 22, 2022, 10:09 PM IST

امرتسر: شرومنی گردوارہ پربندھک کمیٹی کے صدر ایڈوکیٹ ہرجیندر سنگھ دھامی نے پاکستان میں سکھ لڑکی کے اغوا اور شادی کے واقعہ کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے پیر کو کہا کہ یہ اقلیتی سکھوں کے ساتھ بہت بڑی ناانصافی ہے، جس کے مجرموں کو سخت سزا ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس طرح کی سکھ مخالف سرگرمیاں جاری ہیں، لیکن افسوس کی بات ہے کہ حکومت پاکستان اس طرف توجہ نہیں دے رہی ہے۔ Abduction of Sikh girl in Pakistan

انہوں نے کہا کہ سکھ ٹیچر دینا کور کے اغوا اور ان سے شادی کے حالیہ واقعہ نے سکھ برادری میں شدید غم و غصہ پیدا کیا ہے۔ یہ واقعہ مذہبی اقدار کے سراسر خلاف ہے اور فرقہ وارانہ سوچ کو ہوا دینے والا یہ عمل حکومت پاکستان کے لیے بھی ایک بڑا سوال ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان میں ایسے واقعات کو نہ روکا گیا تو اقلیتی عوام میں عدم تحفظ کا احساس پیدا ہوگا۔

مزید پڑھیں:۔ بھارت نے نابالغ لڑکی کے تبدیلیٔ مذہب کا معاملہ اٹھایا

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو بھی اس سنگین معاملے کا نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ شرومنی کمیٹی کی جانب سے دہلی میں پاکستانی سفارتخانے کے سربراہ کو پاکستان میں سکھوں پر ہونے والے ظلم و ستم کے حوالے سے خط بھی لکھا جائے گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.