ETV Bharat / bharat

Meet Shop And Slaughterhouses Issue گجرات میں مذبح خانوں و گوشت کی دکانوں کے معاملہ پر وکیل ہاشم قریشی کا اظہار تشویش

گجرات میں غیر قانونی مذبح خانوں اور غیر لائسنسی گوشت کی دکانوں کے معاملے پر وکیل ہاشم قریشی نے کہا کہ اس سلسلے میں انتطامیہ کی جانب سے جو اقدامات کئے گئے ہیں وہ گجرات ہائی کورٹ کے احکام کی غلط تشریح کرکے کئے گئے۔ Adv Hashim Qureshi on meet shop and Slaughterhouses

گجرات میں مذبح خانوں و گوشت کی دکانوں کے معاملہ پر وکیل ہاشم قریشی کا اظہار تشویش

author img

By

Published : Mar 31, 2023, 11:39 AM IST

Updated : Apr 1, 2023, 9:15 AM IST

مذبح خانوں و گوشت کی دکانوں کے معاملہ پر وکیل ہاشم قریشی کا اظہار تشویش

احمدآباد: ریاست گجرات میں غیر قانونی مذبح خانوں اور غیر لائسنسی گوشت کی دکانوں کے معاملے پر گجرات ہائی کورٹ میں ایک مفاد عامہ کی عرضی داخل کی گئی تھی، جس کی سماعت گجرات ہائی کورٹ میں گزشتہ کئی ہفتوں سے مسلسل ہو رہی تھی اور بدھ کے روز تمام دلائل سننے کے بعد گجرات ہائی کورٹ نے اس معاملے پر فیصلہ کو جمعہ تک ملتوی کر دیا اور کہا کہ اس معاملہ پر جمعہ کو فیصلہ سنایا جائے گا۔

وہیں اس معاملے پر گجرات مٹن شاپس ایسوسی ایشن اور دکانداروں کی جانب سے گجرات ہائی کورٹ کے وکیل ہاشم قریشی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے تفصیلی تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ گجرات ہائی کورٹ نے اس معاملے پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ جو کوشت مارکیٹ میں دستیاب ہیں وہ اسٹیمپ میٹ ہونا چاہیے۔ اس کے علاوہ کسی طرح کا گوشت مارکیٹ میں فروخت نہیں ہونا چاہئے۔ جس کے بعد اس معاملے پر فوری طور پر انتظامیہ سرگرم ہوئی اور جو اقدامات کئے گئے وہ گجرات ہائی کورٹ کے آرڈر کو مس انٹرپٹ کرکے کئے گئے۔ انتظامیہ نے نوٹس دیئے بغیر گجرات میں موجود بڑی تعداد میں مذبح خانوں اور گوشت کی دکانوں کو غیر قانونی بتا کر بند کر دیا، جس میں بہت سے مذبح خانے و دکانیں لائنس یافتہ بھی تھیں، جو اپنا گزر بسر اسی پیشے سے کررہے تھے، جنہیں اور کوئی کام نہیں آتا تھا اس کا روزگار چھین لیا گیا۔

مزید پڑھیں:۔ Mutton Shop Association مٹن شاپس ایسوسی ایشن کا بند مذبح خانوں کو کھولنے کا مطالبہ

انہوں نے مزید کہا کہ ان مسائل کو جب گجرات ہائی کورٹ میں پیش کیا گیا، تو گجرات ہائی کورٹ نے ان تمام مسائل پر غور کیا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی رمضان کا ماہ جاری ہے۔ قریشی برادری کے حقوق کو ذہن میں رکھنا ہوگا اور عرضی گزار جو اسٹیمپ میٹ کی بات کر رہے ہیں وہ اسٹیمپ میٹ تو دستیاب ہی نہیں ہیں کیونکہ گجرات میں سبھی سلاٹر ہاوس میں سے صرف دو یا تین سلاٹر ہاوس ہی کام کر رہے ہیں باقی سبھی بند ہیں اور لوگ اتنی مقدار میں گوشت کھاتے ہیں کہ سب پر اسٹیمپ لگانا ناممکن ہے۔

Last Updated : Apr 1, 2023, 9:15 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.