کونسلر اکبر خان پٹھان نے بتایا کہ جب میں نے الیکشن میں جیت حاصل کی تب سے ہی میرا یہی مقصد تھا کہ جو میرے علاقے میں غیر قانونی قبضے ہوئے ہیں ان پر کاروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے علاقہ میں کسی بھی طرح کے غیر قانونی قبضہ کو برداشت نہیں کریں گے۔
انہوں نے انتظامیہ اور بلدیہ کے ملازمین کو آج موقع پر بلایا ہے۔ وہیں ڈپٹی میئر اسلم فاروقی نے میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ قبرستان اور شمشان گھاٹ پر ہو رہے غیر قانونی قبضوں ختم کرنے کے مقصد سے ہم نے ایک مہم چلائی ہے۔
اسی مہم کے تحت آج ہم آدرش نگر علاقے میں واقع شمشان گھاٹ میں جائزہ لینے کے لیے پہنچے ہیں اور کسی بھی غیر قانونی قبضہ کو کسی بھی طرح برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی قبضوں کے خلاف ہم لوگ لوگ کافی مستعد ہیں۔