ETV Bharat / bharat

Tral Premier League ترال میں اے ڈی سی نے پریمیئر لیگ کا افتتاح کیا - ترال میں پریمیئر لیگ کا افتتاح

ترال میں بجونی اسپورٹس سٹیڈیم میں آج کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا گیا۔ اے ڈی سی ترال نے مقامی کھلاڑیوں سے بات چیت کی اور ان پر زور دیا کہ وہ کھیل کود میں اپنا کیریئر بنانے کے لیے کوشش جاری رکھیں تاکہ ان کی جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ مالی طور وسعت حاصل کر سکتے ہیں۔

ترال میں اے ڈی سی نے پریمیئر لیگ کا افتتاح کیا

author img

By

Published : Mar 9, 2023, 9:43 PM IST

ترال میں اے ڈی سی نے پریمیئر لیگ کا افتتاح کیا

ترال: جموں و کشمیر کے ترال میں بجونی اسپورٹس سٹیڈیم میں آج کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر اے ڈی سی ترال شبیر احمد رینہ مہمان خصوصی کے بطور موجود رہے، جب کہ سٹیڈیم کے انچارج محمد اکرم اور ٹورنامنٹ کے منتظمین بھی اے ڈی سی کے ہمراہ افتتاحی تقریب میں موجود تھے۔ اے ڈی سی ترال نے مقامی کھلاڑیوں سے بات چیت کی اور ان پر زور دیا کہ وہ کھیل کود میں اپنا کیریئر بنانے کے لیے کوشش جاری رکھیں تاکہ ان کی جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ مالی طور وسعت حاصل کر سکتے ہیں۔ ترال پریمیئر لیگ کے نام سے اس ٹورنامنٹ کا پہلا میچ ترال ہنٹرز اور کنگ سپورٹس چھچکوٹ کے مابین کھیلا گیا، جس دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

افتتاحی میچ کے بعد ایک انعامی تقریب منعقد ہوئی، جس میں بہتر کارکردگی دکھانے والے کھلاڈیوں کو انعام سے نوازا گیا۔ واضع رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں ترال، اونتی پورہ اور باقی علاقوں سے وابستہ 60 سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہے جب کہ اس ٹورنامنٹ کا فائنل رمضان المبارک کے آخر میں مکمل کیا جائے گا۔ میڈیا سے بات چیت میں اے ڈی سی ترال شبیر احمد رینہ نے بتایا کہ ترال علاقے میں انتظامیہ نے سپورٹس کلچر کو فروغ دینے کے لیے پہلے ہی مضبوط ڈھانچہ ترتیب دیا ہے اور اب اس علاقے میں سپورٹس سرگرمیاں سال بھر جاری رہ سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Seer Premier League Cricket Trophy: بٹہ گنڈ ٹیم نے 'سیر پریمیئرلیگ' میں حاصل کی کامیابی

شبیر احمد رینہ نے بتایا کہ نوجوان نسل کو کھیل کود کی طرف راغب کرنے کے لیے ترال پریمیئر لیگ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس کی مقامی کھلاڑیوں نے ستائش کی۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ زیادہ سے زیادہ اسپورٹس کی طرف راغب ہوں تاکہ کھیل کود کے ساتھ ساتھ ان کی جسمانی نشوونما بہتر رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.