ETV Bharat / bharat

بامبے ہائی کورٹ سے کنگنا کو راحت - غیرقانونی تعمیرات کے نوٹس

اس کے ساتھ ہی عدالت نے حکم دیا ہے کہ نقصان کی تحقیقات ایک آزاد ایجنسی کے ذریعہ کی جائے تاکہ معاوضے کی رقم کا تعین کیا جا سکے۔ عدالت نے بی ایم سی کے غیرقانونی تعمیرات کے نوٹس کو بھی منسوخ کر دیا ہے۔

بامبے ہائی کورٹ سے کنگنا رانوت کو راحت
بامبے ہائی کورٹ سے کنگنا رانوت کو راحت
author img

By

Published : Nov 27, 2020, 1:40 PM IST

اداکارہ کنگنا رناوت کے ممبئی میں واقع دفتر میں بی ایم سی کی انہدامی کارروائی کے معاملے میں بامبے ہائی کورٹ نے ایک اہم فیصلہ سنایا ہے، عدالت نے حکم دیا ہے کہ نقصان کی تحقیقات ایک آزاد ایجنسی کے ذریعہ کی جائے تاکہ معاوضے کی رقم کا تعین کیا جاسکے۔ عدالت نے بی ایم سی کے غیرقانونی تعمیرات کے نوٹس کو بھی منسوخ کر دیا ہے۔

اداکارہ کنگنا رناوت کے ممبئی دفتر میں بی ایم سی انہدامی کارروائی کے معاملے میں بامبے ہائی کورٹ نے ایک اہم فیصلہ سنایا ہے، بامبے ہائی کورٹ نے بی ایم سی کی اس معاملے میں سخت سرزنش کی ہے۔ بامبے ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ بی ایم سی نے حقوق کی پامالی کی ہے۔

اس کے ساتھ ہی عدالت نے حکم دیا ہے کہ نقصان کی تحقیقات ایک آزاد ایجنسی کے ذریعہ کی جائے تاکہ معاوضے کی رقم کا تعین کیا جا سکے، عدالت نے بی ایم سی کی غیرقانونی تعمیرات کے نوٹس کو بھی منسوخ کردیا ہے۔

واضح ہو کہ نو ستمبر کو بی ایم سی نے اداکارہ کنگنا رناوت کے دفتر کے کچھ حصے کو غیر قانونی قرار دے کر توڑ پھوڑ کی تھی، بعدازاں عدالت نے بی ایم سی کی کارروائی پر روک لگا دی تھی۔

کنگنا نے ممبئی کے دفتر میں بی ایم سی کے ذریعہ مسمار کرنے کے خلاف بامبے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، پانچ اکتوبر کو ہائی کورٹ نے تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.