بنگلور میں پانی کی قلت کے مسئلے کو لیکر 'میکیڈاٹو ڈیم پروجیکٹ' Mekedatu Dam Project پرپوز کیا گیا، جس کے تحت کانگریس، بی جے پی و جے ڈی ایس کے مابین سیاست گرمائی ہوئی ہے۔ اس پروجیکٹ کی مخالفت کرتےہوئے جہاں کانگریس پارٹی نے پیدل مارچ نکالا، وہیں جے ڈی ایس نے 'جنتا جلدھارے یاترا' کی جبکہ اس پروجیکٹ کے لیے بی جے پی نے 1000 کروڑ بجٹ الاٹ کردیے ہیں۔ Opposes Mekedatu Dam Project
![Opposes of Mekedatu Project](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/ka-blr-01-actorchetanledgroupopposesmekedatudamprojectsaysitsawaytoloottaxpayersmoney-7205032_11032022163023_1103f_1646996423_958.jpg)
سنہ 2013 میں اس وقت کی برسر اقتدار کانگریس حکومت نے شہر بنگلور میں ہورہی پانی کی قلت کو پر کرنے کی غرض سے 'میکیڈاٹو ڈیم پروجیکٹ' پرپوز کیا، تقریباً 6.5 سالوں تک کانگریس پارٹی برسر اقتدار میں رہی، لیکن اس میں کوئی خاص پروگریس نہیں ہوسکا، اب جے ڈی ایس کے علاوہ بی جے پی بھی اس پروجیکٹ میں کود پڑی ہے اور بی جے پی نے رواں سال کے بجٹ میں اس کے لیے 1000 کروڑ روپے بھی الاٹ کئے ہیں۔
اب کرناٹک کے معروف اداکار چیتن اہنسا اور واٹر میان اف انڈیا راجندرہ سنگھ اس 'میکیڈاٹو ڈیم پروجیکٹ' کی مخالفت کر رہے ہیں، چیتن اور راجندرہ سنگھ کا کہنا ہے کہ میکیڈاٹو ڈیم پروجیکٹ کارپوریٹ کو فائدہ پہونچانے اور سیاست دانوں کے لیے رشوت خوری و بدعنوانی کا راستہ کھولنے کے لیے بنایا جارہا ہے۔
میکیڈاٹو ڈیم پروجیکٹ کی مخالفت کر رہے چیتن اور راجندرہ سنگھ نے حکومت کرناٹک اور اپوزیشن نے متعدد مشورے بھی دیے ہیں کہ بنگلور میں پانی کی قلت کے مسئلے کو کیسے ہل کیا جاسکتا ہے۔