ETV Bharat / bharat

CM Minority Employment Loan in Gaya وزیراعلی اقلیتی روزگار قرض کی رقم واپس نہیں کرنے والوں پر کارروائی

گیا میں وزیراعلی اقلیتی روزگار اسکیم کے تحت قرض لینے والوں کے خلاف کارروائی کیا جا رہا ہے۔ محکمہ کی جانب سے 55 قرض داروں کو نوٹس بھیجا گیا ہے۔ ضلع میں ایسے لوگوں کی تعداد تقریبا 100 ہے، جس میں 55 ایسے قرض دار ہیں، جنہوں نے برسوں سے رقم جمع نہیں کرایا ہے۔CM Minority Employment Loan in Gaya

author img

By

Published : Sep 27, 2022, 4:49 PM IST

CM Minority Employment Loan in Gaya
وزیراعلی اقلیتی روزگار قرض کی رقم واپس نہیں کرنے والوں پر کارروائی

ریاست بہار کے ضلع گیا میں وزیر اعلی اقلیتی روزگار قرض منصوبہ کی رقم لیکر وقت پر واپس نہیں کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔ محکمہ کی جانب سے ایسے قرض داروں پر پر ایف آئی آر درج کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ پچپن قرض داروں کو نوٹس بھیجا گیا ہے۔ ضلع میں ایسے لوگوں کی تعداد تقریبا 100 ہے، جس میں 55 ایسے قرض دار ہیں، جنہوں نے برسوں سے رقم جمع نہیں کرایا ہے۔CM Minority Employment Loan in Gaya

اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے وکلاء کی ٹیم نے ایسے افراد کو نوٹس بھیجنا شروع کردیا ہے، اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے کمشنری انچارج دھرمیش کمار نے بتایا کہ جنہوں نے رقم لی، ایک دو قسط جمع کرنے کے بعد دوبارہ رقم جمع نہیں کرایا اور ان کے چیک باؤنس ہو گئے ہیں، ان پر 420 سمیت مختلف دفعات کے تحت کارروائی ہوگی۔ پہلے مرحلے میں قانونی نوٹس بھیجی جاتی ہے۔ اس کے بعد اگر جواب اور رقم قرض داروں کی جانب سے نہیں ملے تو آگے ایف آئی آر درج کرانے کے لیے محکمہ اقلیتی فلاح کے مالیاتی کارپوریشن کو رپورٹ بھیجی جاتی ہے ، منظوری کے بعد مقدمہ درج کر دیا جاتا ہے۔

اس سلسلے میں مالیاتی کارپوریشن کے وکیل شمشاد احمد نے قانونی پہلؤوں کی تفصیلی جانکاری دی اور بتایا کہ قانونی کارروائی کے لیے محکمہ کو بھی اطلاع دی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس میں سات سال تک کی سزا ہو سکتی ہے۔ اس سے پہلے بھی کئی قرض دار جیل جا چکے ہیں حالانکہ مقدمہ ہونے کے باوجود سمجھوتہ ہونے کا راستہ ہوتا ہے اور بقایہ رقم جمع کرنے کے بعد کیس کو واپس لے لیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: CM Minority Employment Loan Scheme گیا میں وزیراعلی اقلیتی روزگار قرض اسکیم کے تحت سہ روزہ کیمپ

واضح رہے کہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن پٹنہ کے مطابق وزیراعلی اقلیتی روزگار قرض منصوبہ کے تحت تقسیم کی گئی رقم کی ریکوری کی فیصد میں، حال کے برسوں میں کمی آئی ہے۔ جس کی وجہ سے اب مالیاتی کارپوریشن نے سختی کرنا شروع کر دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.