ETV Bharat / bharat

ACP Suspended جنسی ہراسانی معاملہ میں اورنگ آباد کے اے سی پی معطل - جنسی ہراسانیی معاملہ میں اے سی پی معطل

اورنگ آباد کی کرائم برانچ کے اے سی پی وشال ڈھومے کو رات دیر گئے ایک خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے اور زبردستی اس کے گھر میں گھسنے کے الزام میں معطل کر دیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے ان کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ ACP of Aurangabad suspended in sexual harassment case

جنسی ہراسانیی معاملہ میں اورنگ آباد کے اے سی پی معطل

author img

By

Published : Jan 19, 2023, 2:28 PM IST

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں خاتون کے ساتھ دست درازی کرنے کے معاملے میں ملوث اورنگ آباد شہر کے اسٹنٹ پولس کمشنر وشال ڈھومے کو آج وزارتِ داخلہ نے معطل کر دیا۔ واضح ہو کہ ایک خاتون نے اسسٹنٹ پولس کمشنر وشال ڈھومے پر دست درازی کا الزام لگاتے ہوئے سٹی چوک پولس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی۔ خاتون کی جانب سے مقدمہ درج کیے جانے کے بعد شہر میں بڑے پیمانے پر غصے کا اظہار کیا جار ہا تھا۔ اسی طرح مختلف سیاسی پارٹیوں کی جانب سے بھی وشال ڈھومے کو معطل کرنے کے لیے نمائندگی کی جارہی تھی ۔ اسی سلسلے میں ایم پی امتیاز جلیل کی قیادت میں مجلس کے ایک وفد نے متاثرہ خاتون سے ملاقات کی، جس میں مجلس کے شہر صدر شارق نقشبندی و دیگر عہدیداران موجود تھے۔ خاتون کی آپ بیتی سننے کے بعد امتیاز جلیل نے ڈھومے کو معطل نہ کرنے پر جمعہ کو اورنگ آباد شہر بند رکھنے کا انتباہ دیا تھا۔ ریاستی محکمہ داخلہ نے بھی اس معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آج ڈھومے کی معطلی کے احکامات جاری کیے۔ وزارت داخلہ کے جاری کردہ معطلی احکامات میں ڈھومے کو معطلی کی مدت تک اورنگ آباد پولس ہیڈ کوارٹر نہ چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ سنیچر کی شب کو اسسٹنٹ پولس کمشنر وشال ڈھومے کی جانب سے خاتون کے ساتھ دست درازی کا معاملہ پیش آیا تھا، جس کے بعد متاثرہ خاتون نے سٹی چوک پولس اسٹیشن میں ملزم ڈھومے کیخلاف شکایت درج کروائی تھی۔

خاتون کی شکایت پر پولیس نے ڈھومے کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا تھا، جہاں عدالت نے 14 دن کی مجسٹیریل کسٹڈی میں بھیج دیا تھا بعد ازاں ملزم کی جانب سے ضمانت کی عرضی دی گئی، جس پر عدالت نے 25 ہزار روپیے کے ذاتی چلکے پر ضمانت دے دی تھی، تاہم محکمہ داخلہ نے اس معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ڈھومے کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ اس سلسلے میں متاثرہ خاتون نے اپنی آپ بیتی سناتے ہوئے بتایا کہ چھیڑ چھاڑ کے دوران اس کی پانچ سالہ بیٹی بھی گود میں تھی اور ڈھومے مسلسل نازیبا حرکتیں کر رہا تھا۔ متاثرہ نے کہا کہ وہ چیخ پکار کر کے ان حرکات کو روک سکتی تھی، لیکن ملزم پولیس افسر ہونے کی وجہ سے اس کے پاس پستول تھی، لہذا اس کے شور مچانے پر اس کے شوہر کی جان کو خطرہ ہو سکتا تھا، اس لیے وہ ملزم کی ناشائستہ حرکتیں برداشت کرتی رہی۔

مزید پڑھیں:۔ Imtiaz Jalil Reacted To Molestation Of Woman اے سی پی کو معطل نہیں کیا گیا تو جمعہ کو شہر بند منایا جائے گا، سید امتیاز جلیل

متاثرہ کے مطابق ڈھومے شراب کے نشے میں چور تھا، جبکہ اس کا شوہر اور ساس اس سے ہاتھ جوڑ کر بھیک مانگ رہے تھے لیکن ڈھومے نے کہا کہ میں اسسٹنٹ پولیس کمشنر ہوں، کوئی میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ میں تمہیں پھاڑ ڈالوں گا۔ متاثرہ نے مزید کہا کہ اس دھمکی کے بعد ہم نے 102 پر کال کیا تو پولس کی گاڑی پہنچی اور ملزم کو گاڑی میں لے جانے کی کوشش کی تو ملزم نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدسلوکی اور مار پیٹ بھی کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.