ETV Bharat / bharat

Obaid Muzaffar arrested پریاگ راج میں بھتہ خوری معاملہ میں عبید مظفر گرفتار

امیش پال قتل کے بعد ضلع انتظامیہ نے لا اینڈ آرڈر کو منظم کرنے کے لئے بدمعاشوں اور شرپسندوں پر شکنجہ کسنا شروع کردیا ہے۔ اس دوران پولیس نے دو کروڑ روپے بھتہ مانگنے والے نامزد ملزم عبید مظفر کو گرفتار کر لیا۔ Obaid Muzaffar arrested in extortion case

عبید مظفر گرفتار
عبید مظفر گرفتار
author img

By

Published : Apr 10, 2023, 10:05 AM IST

پریاگ راج: اتوار کو پولیس نے دو کروڑ روپے بھتہ مانگنے والے نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم عبید مظفر کے خلاف 7 اپریل کو دھمکیاں دینے اور دو کروڑ بھتہ مانگنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ محمد اختر نامی پراپرٹی ڈیلر نے عبید سمیت چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔ اس کے بعد پورمفتی تھانے کی پولیس نے اتوار کو ملزم عبید کو گرفتار کر لیا۔ اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر محمد اختر سے دو کروڑ بھتہ طلب کیا تھا۔ مقررہ وقت کے بعد بھی بھتہ نہ ملنے پر عبید نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر محمد اختر کو ڈرایا دھمکایا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

اس سے قبل بھی عبید اختر کو دھمکیاں دے چکا تھا، جس کی اس نے پولیس سے شکایت بھی کی تھی۔ اثر و رسوخ کی وجہ سے عبید کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ تاہم 7 اپریل کو مقدمہ کے اندراج کے ساتھ ہی پولیس حرکت میں آگئی اور عبید کو گرفتار کرلیا گیا۔ الزام ہے کہ عبید کئی گروہ سے منسلک ہے جس کے ذریعہ وہ علاقے میں اپنا رعب و دبدبہ قائم کئے ہوئے ہے۔ محمد اختر نے ان کے خلاف 7 اپریل کو مقدمہ درج کرایا تھا۔ جس میں عبید کے ساتھ زید، احمد میاں اور پانچ نامعلوم ساتھیوں کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔ گرفتار عبید کے خلاف ایک دو نہیں بلکہ 10 سنگین جرائم کے مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ Umesh Pal Murder Case امیش پال کی مخبری کرنے کے الزام میں محمد شجر گرفتار

الزام ہے کہ عبید کی عتیق احمد کے گروہ سے بھی قربت ہو گئی تھی جس کی وجہ سے اس کے علاقے میں غنڈہ گردی بڑھ رہی تھی اور لوگ اس کے خلاف آواز اٹھانے سے بھی ڈرتے تھے۔ واضح رہے کہ امیش پال قتل کے بعد ضلع انتظامیہ نے لا اینڈ آرڈر کو منظم کرنے کے لئے بدمعاشوں اور شرپسندوں پر شکنجہ کسنا شروع کردیا ہے۔ اس دوران بھتہ مانگنے پر متاثرہ شخص نے تھانے میں شکایت درج کرائی جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عبید کو گرفتار کرلیا جبکہ زید سمیت دیگر کی تلاش جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.