ETV Bharat / bharat

Mannan Attacks Mamata: کانگریس رہنما عبدالمنان کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پر تنقید - آئی پی ایس آفیسر کو بے عزت کرنے کا معاملہ

کانگریس پارٹی کے سنئیر رہنما عبدالمنان نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کا ایک ہی مقصد ہے کہ اپوزیشن کو کسی بھی طرح ختم کیا جائے اور اس کے لیے وہ کچھ بھی کر سکتی ہیں۔ ضلع مجسٹریٹز اور پولیس حکام کی میٹنگ میں بھی ایسا ہی کچھ ہوا۔ Abdul Mannan on IPS Harassment

کانگریس رہنما عبدالمنان کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پر تنقید

author img

By

Published : Feb 4, 2022, 12:30 PM IST

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے ایک آئی پی ایس آفیسر کو سر عام بے عزت کرنے کا معاملہ طول پکڑتا جا رہا ہے۔ Abdul Mannan Criticizes CM Mamata Banerjee on IPS Harassment

ریاست کی تمام اپوزیشن جماعتوں کے سنئیر رہنماؤں اور سابق اعلیٰ پولیس حکام کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں سابق خزب اختلاف کے کانگریسی رہنما عبدالمنان کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔

کانگریس کے سنئیر رہنماء عبدالمنان نے کہا کہ یہ بات بالکل برحق ہے کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی گزشتہ گیارہ برسوں سے آئین کے مطابق کام نہیں کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کا ایک ہی مقصد ہوتا ہے کہ اپوزیشن کو کسی بھی طرح ختم کیا جائے اور اس کے لئے وہ کچھ بھی کر سکتی ہیں۔ ضلع مجسٹریٹز اور پولیس حکام کی میٹنگ میں بھی ایسا ہی کچھ ہوا۔

مزید پڑھیں:۔ Kolkata Municipal Elections 2021: مغربی بنگال کی سیاست میں نئے مسلم سیاسی رہنماؤں کا مستقبل

ان کا کہنا ہے کہ پولیس سپرنٹنڈنٹ مدنی پور کی کارکردگی کیا ہے؟ وہ کس کو فون کرتے ہیں اور کس کا فون ان کے پاس آتا ہے۔ اس بات کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ گورنر کو فون ہی کر سکتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ ان کو تنقید کا نشانہ بنائیں۔

کانگریس رہنما کے مطابق میٹنگ میں تمام لوگوں کے سامنے ایک آئی پی ایس آفیسر کو کھڑا کرکے انہیں بے عزت کیا گیا۔ انہیں سرزنش کرنے کے کئی طریقے ہوسکتے ہیں لیکن آپ نے اسے عوام کے سامنے لانے کی غلطی کر دی۔ اس سے عام لوگوں میں پولیس کے سلسلے میں منفی پیغام جا سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.