مرکزی حکومت کے نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمان نے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کا بائیکاٹ کیا۔ عام آدمی پارٹی کے اراکین نے کسانوں کی حمایت اور سرکار کی مخالفت میں خوب نعرے بازی کی۔
پارلیمنٹ اجلاس کا پہلا سیشن آج شروع ہوا جو 15 فروری کو ختم ہوگا۔ دوسرا سیشن 8 مارچ سے 8 اپریل تک چلے گا۔
کانگریس اور عام آدمی پارٹی سمیت 18 اہم حزب اختلاف سیاسی پارٹیوں نے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں صدر کے خطاب کا بائیکاٹ کرنے کا پہلے ہی اعلان کیا تھا۔
آج پارلیمنٹ کے گیلری میں عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمان میں سنجے سنگھ کی قیادت میں پارٹی کے دیگر اراکین پارلیمان نے زرعی قوانین کے خلاف نعرے بازی کی۔
عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے کہ حکومت ضدی اور غیر جمہوری رویہ اختیار کر رہی ہے۔ ان تینوں زرعی قوانین سے کسانوں کے روزی روٹی پر بحران کھڑا ہو گیا ہے۔ حکومت ان تینوں قوانین کو فوری طور پر منسوخ کرے۔
سنجے سنگھ نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کی دلالی بند کرے اور ہوش کے ناخن لے اور فوری طور پر ان زرعی قوانین کو واپس کرے۔ کسانوں سے یکجہتی اور اتحاد کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے ان کی حمایت کا بھی اعلان کیا۔