ETV Bharat / bharat

Delhi Waqf Board Case امانت اللہ خان کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیجا گیا - دہلی وقف بورڈ میں مالی خوردبرد کا معاملہ

رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو دہلی وقف بورڈ کے کام میں مبینہ مالی خوردبرد اور دیگر بے ضابطگیوں سے متعلق ایک کیس کے سلسلے میں مزید چودہ دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ Delhi Waqf Board case

Delhi Waqf Board case
امانت اللہ خان کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیجا گیا
author img

By

Published : Sep 26, 2022, 4:02 PM IST

نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے آج عام آدمی پارٹی کے اوکھلا سے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو دہلی وقف بورڈ کے کام میں مبینہ طور پر مالی خوردبرد اور دیگر بے ضابطگیوں سے متعلق ایک کیس کے سلسلے میں مزید چودہ دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔ Amanatullah Khan sent to 14 days judicial custody

واضح رہے کہ دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان کو 16 ستمبر کو اینٹی کرپشن بیورو نے تفتیش کے لئے طلب کیا تھا۔ تفتیش کے بعد انہیں شام کے وقت گرفتار کر لیا گیا۔ اس دوران امانت اللہ خان کو راوز ایونیو کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے امانت اللہ خان کو پہلے چار دن اور بعد میں پانچ دن کی ریمانڈ پر بھیجا گیا۔ Delhi Waqf Board Case

امانت اللہ خان کے خلاف یہ تمام کارروائی دہلی وقف بورڈ سے متعلق بدعنوانی کے معاملے میں کی گئی۔ اس دوران اے سی بی نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں امانت اللہ کے قریبی کے گھر سے غیر ملکی پسٹل بریٹا برآمد کی گئی تھی جس کا کوئی لائسنس نہیں ہے۔ اس کے علاوہ ان کے رشتہ دار حامد علی کے گھر سے بارہ لاکھ روپے بھی برآمد کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: Delhi Waqf Board Chairman Corruption: دہلی وقف بورڈ میں بے ضابطگی معاملے میں امانت اللہ خان کو ہٹانے کا مطالبہ

چھاپہ ماری کے دوران اینٹی کرپشن بیورو کو عام آدمی پارٹی کے وارڈ پریسیڈنٹ اور امانت اللہ کے قریبی کوثر امام صدیقی کے یہاں سے بھی ایک پسٹل اور کارتوس برآمد ہوئے تھے۔ امام کے گھر سے 12 لاکھ روپے برآمد کیے گئے تھے۔ اب تک کل 24 لاکھ روپے نقد، دو ہتھیار اور کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.