ETV Bharat / bharat

Exit Polls Predict MCD Elections دہلی ایم سی ڈی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو اقتدار مل سکتا ہے، ایگزٹ پول - عام آدمی پارٹی کو اقتدار ملنے کی امید

دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے انتخابات کے ایگزٹ پول سے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے اقتدار میں آنے کا اشارہ ملا ہے۔ ایگزٹ پول نے پیر کے روز یہ پیش گوئی کی ہے۔ Exit Polls Predict MCD Elections

دہلی ایم سی ڈی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو اقتدار مل سکتا ہے، ایگزٹ پول

author img

By

Published : Dec 5, 2022, 10:36 PM IST

نئی دہلی: دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے انتخابات کے ایگزٹ پول سے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے اقتدار میں آنے کا اشارہ ملا ہے۔ ایگزٹ پول نے پیر کے روز یہ پیش گوئی کی ہے۔

انڈیا ٹوڈے-ایکسس مائی انڈیا کے ایگزٹ پول کے مطابق، عام آدمی پارٹی کو 250 وارڈوں میں سے 149-171 سیٹیں مل سکتی ہیں اور تین کارپوریشنوں کے انضمام کے بعد ایم سی ڈی میں اپنی پہلی حکومت بنا سکتی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جو گزشتہ 15 سالوں سے کارپوریشن میں برسراقتدار ہے، 69-91 سیٹیں حاصل کر سکتی ہیں۔ جبکہ کانگریس کو 3 سے 7 اور دیگر کو 5 سے 9 سیٹیں ملنے کی امید ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Reaction on Exit Poll: اپوزیشن پارٹیوں کو ایکزٹ پول پر اعتماد نہیں

ٹائمز ناؤ-ای ٹی جی ایگزٹ پول کے مطابق ‏عام آدمی پارٹی کو 146-156 سیٹیں، بی جے پی کو 84-94، کانگریس کو 6-10 اور دیگر کو 0-4 سیٹیں ملنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ایم سی ڈی کے 250 وارڈوں کے لیے اتوار کے روز انتخابات ہوئے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی 7 دسمبر کو ہوگی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.