ETV Bharat / bharat

Aam Aadmi Party Protest in shimla شملہ میں بی جے پی دفتر کے باہر عام آدمی پارٹی کا احتجاج - himachal urdu news

اڈانی گروپ کو دیے گئے قرض کے حوالے سے سڑک سے لے کر پارلیمنٹ تک سیاست گرم ہے۔ کانگریس مسلسل اس معاملے کے تعلق سے مرکزی حکومت پر سڑک سے لے کر ایوان تک حملہ آور ہے، لیکن اب اس سیاسی لڑائی میں عام آدمی پارٹی بھی کود پڑی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 13, 2023, 12:14 PM IST

شملہ: عام آدمی پارٹی کی قومی کمیٹی نے ملک بھر میں اپنی اکائیوں کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے دفاتر کے باہر احتجاج کی کال دی ہے۔ اتوار کو، عام آدمی پارٹی کے ہماچل پردیش کے ریاستی صدر سرجیت ٹھاکر کی قیادت میں، ہماچل کے دارالحکومت شملہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دفتر کے باہر، عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے نعرے لگائے اور مرکزی حکومت پر ملک کی سرکاری جائیدادوں کو بیچنے کا الزام لگایا۔ سرجیت ٹھاکر نے کہا کہ مرکزی حکومت جس طرح سے ایوان میں اڈانی کا دفاع کر رہی ہے، گروپ کے خلاف کسی طرح کی تفتیش نہیں کی جا رہی ہے، یہ انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت نے کس بنیاد پر ملک کے بینکوں سے ایک صنعتکار کو ڈھائی لاکھ کروڑ کا قرض دیا۔ اس کی جانچ ہونی چاہیے اور بینکوں میں جمع لوگوں کا پیسہ عوام پر خرچ ہونا چاہیے۔

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ریاستی صدر نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت نے 'چڑیا اڑ یوجنا' چلائی ہے۔ پچھلے برسوں میں بینکوں سے قرض لے کر متعدد صنعتکار جیسے وجے مالیا، للت مودی، نیرو مودی، میہول چیکسی فرار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اڈانی بھی انہیں کی طرح ملک سے بھاگ سکتے ہیں۔ انہوں نے اڈانی کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ وہیں انہوں نے حکومت پربھی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے عوام نے اقتدار کانگریس کو سونپ دیا ہے۔ حکومت بننے کے چند ہی دنوں کے اندر بغیر کسی نوٹس کے صنعتکار انڈسٹری کو بند کر دیں، جس سے براہ راست ریاست کی 30 ہزار اور بالواسطہ ایک لاکھ سے زائد آبادی متاثر ہو تو حکومت ایسے صنعت کاروں کے خلاف بل لائے۔ صنعتوں کو اپنے کنٹرول میں لینا چاہیے اور صنعتکاروں کی اجارہ داری کو ختم کرنا چاہیے، لیکن ریاست کی سکھو حکومت بھی اڈانی گروپ کی اجازت کا انتظار کر رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت مزید انتظار نہ کرے کیونکہ دو ماہ گزر چکے ہیں۔ حکومت کو اڈانی گروپ کے خلاف بل لانا چاہیے۔ اس کی اجارہ داری کو ختم کرکے کمپنیوں کو اپنے کنٹرول میں لینا چاہیے۔ اس تنازع سے متاثرہ ریاست کی ایک لاکھ آبادی کو راحت فراہم کرنی چاہیے، تاکہ دوماہ سے بند ان کا روزگار بحال ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں : Parliament Budget Session 2023 پارلیمنٹ کے باہر اپوزیشن کا احتجاج، اڈانی تنازعہ میں جے پی سی جانچ کا مطالبہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.