ETV Bharat / bharat

Jalandhar Lok Sabha bypoll عام آدمی پارٹی نے جالندھر لوک سبھا ضمنی انتخاب کے لیے امیدوار کا اعلان کیا

عام آدمی پارٹی نے جمعرات کو جالندھر لوک سبھا سیٹ کے لئے سشیل کمار رنکوں کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ یاد رہے کہ جالندھر لوک سبھا ضمنی انتخاب 10 مئی کو ہوگا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 6, 2023, 3:53 PM IST

چنڈی گڑھ: عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے جمعرات کو سشیل کمار رنکو کو پنجاب میں جالندھر لوک سبھا سیٹ کے ضمنی انتخاب کے لئے اپنا امیدوار قرار دیا۔ سشیل کمار رنکو جو جالندھر ویسٹ سے ایم ایل اے تھے، کانگریس سے نکالے جانے کے چند گھنٹے بعد کل وزیراعلی بھگونت مان اور دہلی کے وزیراعلی اور نیشنل کنوینر اروند کیجری وال کی موجودگی میں اے اے پی میں شامل ہوگئے تھے۔ جالندھر لوک سبھا ضمنی انتخاب 10 مئی کو ہوگا۔ یہ سیٹ جنوری میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ سنتوکھ سنگھ چودھری کی موت کے بعد خالی ہوئی تھی۔ الیکشن کمیشن کے اعلان کردہ انتخابی شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 13 اپریل سے شروع ہوں گے۔

واضح رہے کہ جالندھر لوک سبھا کے ضمنی انتخاب سے قبل کانگریس کے جالندھر کے سابق ایم ایل اے سشیل کمار رنکو نے عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال، پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان، ایم پی راگھو چڈھا کی موجودگی میں عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔ جس کے بعد آج عام آدمی پارٹی نے جالندھر لوک سبھا سیٹ سے سشیل کمار رنکو کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ وہیں کیجریوال اور وزیر اعلی مان نے بدھ کو وزیر اعلی رنکو کا عآپ پارٹی میں شامل ہونے پر رسمی طور پر خیرمقدم کیا اور بعد میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی مان نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کی فیملی دن بہ دن بڑھ رہی ہے اور مضبوط ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Jalandhar Lok Sabha bypoll سابق کانگریس ایم ایل اے سشیل کمار رنکو عآپ میں شامل

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.