ریاست بہار کے کیمور ضلع میں کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ معاملہ نوآوں تھانہ علاقہ کے پجراوں گاؤں کا بتایا جا رہا ہے۔
جانکاری کے مطاق پنجراٶں گاؤں کا ایک نوجوان اپنے گھر میں بجلی کا کام کر رہا تھا، اسی دوران اچانک بجلی کے تار سے نوجوان کو کرنٹ لگ گیا۔ نوجوان گونگا ہونے کی وجہ سے شور نہیں مچا سکا۔
جب تک اس واقع کی اطلاع گھر کے دیگر افراد کو ہوتی اس سے قبل ہی وہ دم توڑ چکا تھا۔
مزید پڑھیں:۔ کپواڑہ: کرنٹ لگنے سے بجلی ملازم ہلاک
گھر والوں نے مذکورہ نوجوان کو علاج کے لیے ایک نجی اسپتال لے گئے۔ جہاں ڈاکٹر نے اس کو مردہ قرار دے دیا۔ جاں بحق ہونے والا نوجوان اجے یادو ولدیت شرد یادو کو طور پر کی گئی ہے۔