میسور: ریاست کرناٹک کے ضلع میسور کے ستگلی بس اسٹینڈ پر ایک واقعہ پیش آیا، جہاں کرایہ دار کی بیوی نے بس اسٹینڈ کے تجارتی کمپلیکس کے کرایہ کے بقایا جات کی ادائیگی کے لیے نوٹس جاری کرنے والے کے ایس آر ٹی سی اہلکاروں کو تلوار لہرا کر مبینہ طور پر دھمکی دی۔ یہ واقعہ ہفتہ کو پیش آیا اور عہدیداروں کی شکایت پر ادے گیری پولس اسٹیشن میں کیس بھی درج کیا گیا۔ بس اسٹینڈ کے کمرشل کمپلیکس میں شفیق احمد نے 12 سال کی مدت کے لیے لائسنس حاصل کیا تھا لیکن ان کے پاس کرایہ کے بقایا جات ادا کرنے کے لیے پیسے نہیں تھے۔ اس کا کنٹریکٹ حال ہی میں 10 دسمبر کو ختم ہوا تھا اس لیے متعلقہ حکام نے ایک کروڑ 80 لاکھ کی بقایا رقم ادا کرنے کا نوٹس جاری کیا تھا۔ A woman threatening to ksrtc depot officer with sword in mysore
مزید پڑھیں:۔ Attack On Shraddha Murder Accused شردھا قتل کیس کے ملزم کی وین پر تلوار سے حملہ
اس معاملے میں سنیچر کے روز جب متعلقہ افسران نے ستاگلی بس اسٹینڈ کے قریب ان سے پوچھ گچھ کی تو اس دوران شفیق اور ان کی بیوی نے افسران کے ساتھ بدسلوکی کی۔ یہ بھی الزام ہے کہ شفیق کی بیوی مُنی بنیسا نے افسران کو تلوار سے دھمکی دی تھی۔ یہ منظر مقامی لوگوں نے موبائل میں قید کر لیا، جو سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہو گیا۔ عہدیداروں نے جوڑے کے خلاف ادے گیری پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ فی الحال IPC 1860 (U/s-353,504,506,34) کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔