ETV Bharat / bharat

Meerut Student Stranded in Ukraine: یوکرین میں پھنسے میرٹھ کے طالب علم عظیم کی خاندان سے فون پر بات چیت - Meerut's Azim stranded in Ukraine

یوکرین پر روسی حملے پچھلے ایک ہفتے سے بدستور جاری ہیں۔ ایسے میں یوکرین میں پھنسے ہندوستانی طلباء کی واپسی کے لیے حکومت ہند کی جانب سے مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں۔ یوکرین میں پھنسے ہندوستانی طلباء کے والدین ایک طرف جہاں حکومت سے مدد کی اپیل کر رہے ہیں وہیں وہ اپنے بچوں کی بحفاظت واپسی کی دعائیں بھی کر رہے ہیں۔

Azim's call from Ukraine
میرٹھ کے عظیم کا یوکرین سے فون آنے پر خاندان میں خوشی کی لہر
author img

By

Published : Mar 2, 2022, 12:54 PM IST

یوکرین پر ہو رہے روسی حملوں سے جہاں دنیا میں دہشت کا ماحول پیدا ہو گیا ہے، وہیں ایسے میں ہندوستان کے ہزاروں طلباء بھی یوکرین کے مختلف شہروں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ میرٹھ کے عظیم بھی انہیں طلباء میں سے ایک ہیں۔ روسی افواج کی طرف سے یوکرین کے کیئو شہر پر ہو رہی بمباری کے درمیان عظیم بھی اپنے ملک کی واپسی کے لیے سرحد کی طرف نکل پڑا۔

ویڈیو

اس درمیان وہ اپنے والدین سے لگاتار فون پر بات کرتا رہا لیکن پچھلے تین دنوں سے عظیم کا میرٹھ میں اپنے والدین سے کسی طرح کا کوئی رابطہ نہیں ہونے سے میرٹھ میں اس کے اہل خانہ میں بے چینی پیدا ہوگئی تھی۔ اس درمیان کیئو میں بھاری تباہی کی خبروں نے ان کی بیچینی میں اضافہ کر دیا۔ ایسے میں عظیم کی سلامتی کی ان کے گھر پر دعائیں بھی کی جا رہی تھی لیکن آج صبح عظیم کا فون آنے پر اب عظیم کے والدین کے سانس میں سانس آئی اور وہ اپنے بچے کی واپسی کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ ایسے میں وہ دوسرے بچوں کے والدین سے بھی حکومت پر یقین رکھنے کے ساتھ خدا سے دعائیں کر نے کی بھی بات کہہ رہے ہیں۔

Azim's call from Ukraine
میرٹھ کے عظیم کا یوکرین سے فون آنے پر خاندان میں خوشی کی لہر

یہ بھی پڑھیں:

Indian Student Died in Ukraine: یوکرین میں بھارتی طالب علم ہلاک

یوکرین پر جس طرح سے روسی افواج حملے کر رہی ہے اس کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ یوکرین میں پھنسے ہندوستانی طلباء کی بحفاظت واپسی ہی ملک میں اپنے بچوں کے لیے بڑھ رہی بیچینی کو دور کر سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.