ETV Bharat / bharat

Traffic Police Committed Suicide ہردوئی میں سپاہی نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی - ٹریفک پولیس بوتھ کے اندر پھانسی

ہردوئی کے شہر کوتوالی میں ٹریفک پولیس کے سپاہی نے شہر کے مین چوراہے پر بنے ٹریفک پولیس بوتھ کے اندر پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔

ہردوئی میں سپاہی نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی

author img

By

Published : Apr 12, 2023, 3:26 PM IST

ہردوئی: اترپردیش کے ضلع ہردوئی کے شہر کوتوالی علاقے میں بدھ کی صبح ٹریفک پولیس کے سپاہی نے شہر کے مین چوراہے پر بنے ٹریفک پولیس بوتھ کے اندر پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ مین چورہے پر ٹریفک پولیس بوتھ کے اندر جیسے ہی لوگوں کی نظر پڑی، پورے علاقے میں ہلچل مچ گئی۔ ٹریفک سپاہی کے بوتھ کے اندر پھانسی لگانے کے واقعہ کی جانکاری کے بعد فورا موقع پر پولیس افسر پہنچے اور بوتھ کے اندر پھندے پر لٹک رہی لاش کی رسی کاٹ کر نیچے اتارا۔

تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے کچھ برآمد نہیں ہوا ہے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا ہے۔ واقعہ کی وجوہات کی جانچ کے لئے متوفی سپاہی کے ساتھ کام کرنے والے لوگوں سے بات چیت کی جارہی ہے وہی کنبے کے بھی لوگوں کو مطلع کردیا گیا ہے۔ سپاہی کے ذریعہ خودکشی کئےجانے کے واقعہ کے بعد پولیس افسران نے ان کے ساتھ ڈیوٹی کرنے والے لوگوں سے بھی جانکاری لی ہے لیکن خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Man Dies of Suicide in Tral ترال میں 32 سالہ شخص کی درخت سے لٹکتی لاش برآمد

متوفی سپاہی کے گھر والوں کو بھی مطلع کردیا گیا ہے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ واقعہ کی وجوہات کی جانچ کے لئے متوفی سپاہی کے ساتھ کام کرنے والے لوگوں سے بات چیت کی جارہی ہے۔ ساتھ ہی معاملہ کی ہر ایک پہلو سے جانچ کی جا رہی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.