ETV Bharat / bharat

پلوامہ: 'دماغی صحت اور تندرستی' کے موضوع پر سمینار

ضلع پلوامہ کے گورمنٹ ڈگری کالج پانپور میں آج طلبا کے لیے 'دماغی صحت اور تندرستی' کے موضوع پر ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا۔

پلوامہ کے گورنمنٹ کالج میں سمینار
پلوامہ کے گورنمنٹ کالج میں سمینار
author img

By

Published : Apr 8, 2021, 5:56 PM IST

سیمینار میں روزمرہ کی زندگی کی مختلف مثالوں کا حوالہ دیتے ہوئے ذہنی اور جسمانی طور پر صحت مند رہنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔ اس سمینار کا مقصد طلبا کو ان کے روزمرہ کے ذہنی پریشانیوں میں مبتلا ہونے والی چیزوں سے انہیں نجات دلانا تھا۔

پلوامہ کے گورنمنٹ کالج میں سمینار

پروگرام کے دوران ڈاکٹر سیما ناز پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج پانپور نے مختلف قسم کے ذہنی دباؤ کے بارے میں بتایا جن میں مختلف قسم کے ذہنی دباؤ خاص طور سے خاندانی دباؤ قابل ذکر ہے۔ انہوں نے طلبہ کو سمجھایا کہ کیسے وہ ذہنی دباؤ سے بچ سکتے ہیں۔

ڈگری کالج کے پروفسر شاہ لطیف احمد نے بھی اپنے خطاب میں طالب علموں کو دماغی تندرستی کے بارے میں ضروری اطلاعات فراہم کی۔ انہوں نے طلبہ سے کہا کہ انہیں کسی بھی چیز کا دباٶ ذہن پر نہیں لینا چاہئے جس کی وجہ سے ان کی صحت خراب ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذہنی طور تندرست ہونے سے ہی ایک طالب علم آگے بڑ سکتا ہے۔ اس لیے انہیں اپنے ذہن کو دباؤ سے دور رکھنا چاہئے۔ اس موقع پر مظفر احمد طبی ماہر نفسیات و دیگر مقررین نے ذہنی صحت اور تندرستی پر اپنی تقریریں پیش کیں۔

سیمینار کا مقصد طلبا کو آگاہ کرنا تھا کہ صرف وہ ہی نہیں مسائل کا سامنا کررہے ہیں بلکہ تمام لوگوں کو کسی نہ کسی طرح کا ذہنی دباؤ یا تشویش لاحق ہے۔ نیز اس حقیقت کی بھی مثال دی گئی کہ جسمانی اور ذہنی صحت انسان کے لیے بہت ضروری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.