ETV Bharat / bharat

'تنخواہ نہ ملنے سے مدرسہ کے استاد کا انتقال' - مولانا دیوان صاحب زماں

حکومت نے کاغذاتی خانہ پوری کے لیے تین ماہ کا وقت دیا اور تنخواہیں جاری کرنے کا حکم دیا اس کے باوجود بنارس کے اقلیتی محکمہ کے افسر نے تنخواہ جاری نہیں کی جس کی وجہ سے مولانا سید غلام جیلانی کا بہتر علاج نہیں ہو سکا اور ان کا انتقال ہوگیا۔

'تنخواہ نہ ملنے سے مدرسہ کے استاد کا انتقال'

author img

By

Published : Feb 1, 2021, 11:22 AM IST

ٹیچرز ایسوسی ایشن مدارس عربیہ اترپردیش کے جنرل سکریٹری مولانا دیوان صاحب زماں نے بنارس کے اقلیتی فلاح و بہبود محکمہ کے افسر پر الزام لگایا ہے کہ کئی ماہ سے تنخواہ جاری نہیں کرنے کی وجہ سے مولانا غلام جیلانی کا بہتر علاج نہ ہوسکا اور ان کا انتقال ہوگیا۔'

'تنخواہ نہ ملنے سے مدرسہ کے استاد کا انتقال'

انہوں نے کہا کہ مولانا مرحوم سید غلام جیلانی بنارس کے مدرسہ اسلامیہ وارثی کٹراوں میں کئی برس سے درس و تدریس کے فرائض انجام دے رہے تھے مدرسے کے کاغذاتی دستاویزات کو مکمل نہیں کرنے کی وجہ سے کئی ماہ سے اساتذہ کی تنخواہیں جاری نہیں ہوئی تھیں۔

حکومت نے کاغذاتی خانہ پوری کے لیے تین ماہ کا وقت دیا اور تنخواہیں جاری کرنے کا حکم دیا اس کے باوجود بنارس کےاقلیتی محکمہ کے افسر نے تنخواہ جاری نہیں کیا جس کی وجہ سے مولانا سید غلام جیلانی کا بہتر علاج نہیں ہو سکا اور ان کا انتقال ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ ایسو سی ایشن اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے گزارش کرے گی جس طرح سے حکومت پوری ریاست میں بدعنوانی کے معاملے میں سخت رویہ اپنا رہی ہے اسی طرح سے بنارس کے محکمہ اقلیتی افسر جو بد عنوانی میں ملوث ہیں ان کو بنارس سے ہٹایا جائے اور مولانا سید غلام جیلانی کی موت کی وجوہات کی بھی جانچ کی جائے۔

ایسو سی ایشن کے ذمہ داران نے دیر رات ایک تعزیتی نشست بھی کی جس میں مولانا دیوان صاحب زماں ماسٹر نبی جان، زبیر سمیت کئی معزز ہستیاں شامل ہوئیں اور مولانا کے لیے ایصال ثواب کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.