اس اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر اور مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مینوفیکچرنگ انڈسٹری کو دو لاکھ کروڑ روپے کی مراعات دینے کے فیصلے سے ملک میں روزگار بڑھے گا، پیداوار میں اضافہ ہوگا اور برآمدات میں بڑھوتری ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے دس شعبوں کو اس مراعاتی پیکیج کا فائدہ ملے گا۔ ان میں ٹیلی مواصلات، موبائل فون انڈسٹری، اسپیشلٹی اسٹیل، دوا سازی، ٹیکسٹائل انڈسٹری، گاڑیوں کی صنعت، قابل تجدید توانائی کی انڈسٹری اور فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری شامل ہیں۔
مرکزی وزراء نے کہا کہ مراعاتی پیکیج کی رقم اگلے پانچ سالوں میں خرچ کی جائے گی اور اس سے مینوفیکچرنگ انڈسٹری کو عالمی سطح پر مسابقتی اور مرکز بنانے میں مدد ملے گی۔