ETV Bharat / bharat

Gyanvapi Masjid Row: انجمن انتظامیہ کمیٹی کے خلاف پولیس میں شکایت درج

author img

By

Published : May 27, 2022, 10:41 AM IST

گیانواپی مسجد کمپلکس پر جاری تنازعہ کے درمیان وشو ویدک سناتن سنگھ نے جمعرات کو چوک پولیس اسٹیشن میں انجمن انتظامیہ کمیٹی کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ الزام ہے کہ کمیٹی نے 1991 ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔ Complaint Against Anjuman Intezamiya Committee

انجمن انتظامیہ کمیٹی کے خلاف پولیس میں شکایت درج

وارانسی: گیانواپی مسجد کمپلکس کو لے کر جاری تنازعہ کے درمیان جمعرات کو چوک پولیس اسٹیشن میں انجمن انتظامہ کمیٹی کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ہے۔ وشوا ویدک سناتن سنگھ کے سربراہ جتیندر سنگھ بسن نے اسپیڈ پوسٹ کے ذریعے پولیس اسٹیشن کو شکایتی خط بھیج کر ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ شکایت میں انجمن انتظامیہ کمیٹی پر الزام لگایا گیا ہے کہ کمیٹی نے 1991 ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔ خط کے مطابق ان پر 1991 کے پلیس آف ورشپ ایکٹ کے سیکشن 3/6 کی خلاف ورزی کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔ شکایت کنندہ نے کہا کہ گیانواپی معاملے میں انجمن انتظامیہ کمیٹی کی طرف سے پرانے قانون کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ سناتن سنگھ اب تک عدالت میں مختلف طریقوں سے چھ درخواستیں داخل کر چکے ہیں اور آج ساتویں شکایت بھی تھانے میں درج کرائی ہے۔ A Complaint Lodged Against The Anjuman Intezamiya Committee

مزید پڑھیں:۔ Gyanvapi Masjid Row: گیانواپی مسجد کے بجائے دیگر مساجد میں نماز جمعہ ادا کریں، انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی کی اپیل

ان کا کہنا ہے کہ کمیشن کی کارروائی کے دوران جب تمام لوگ احاطے میں داخل ہوئے تو دیکھا گیا کہ گیانواپی مسجد کمپلکس کا جو رقبہ نمبر 9130 ہے اس کے کئی حصے میں آہک پاشی اور تعمیراتی کام بھی کرائے گئے، جو 1991 ایکٹ کی صریح خلاف ورزی ہے۔ پلیس آف ورشپ ایکٹ کی دفعہ 3/6 کے مطابق یہ ایک ایسا فعل ہے جو جرم کے زمرے میں آتا ہے اس لیے چوک پولیس اسٹیشن میں شکایت کرکے کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ رواں برس 1991 میں ایکٹ کے ذریعے مسلم فریق مسلسل ہندو فریق کی طرف سے دائر کی گئی شرنگر گوری کی باقاعدہ درشن پٹیشن کو منسوخ کرنے کے لیے عدالت میں درخواست کر رہا ہے۔ تاہم چوک انسپکٹر کا کہنا ہے کہ انہیں ابھی تک ایسا کوئی خط موصول نہیں ہوا۔ خط موصول ہونے پر تحقیقات کے بعد مناسب کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.